Express News:
2025-01-22@10:47:08 GMT

سرفراز کو رخصت کرنے کے بعد سعود کو کپتان بنانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ڈرافٹس سے قبل سابق کپتان سرفراز احمد کو ریلیز کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10ویں ایڈیشن کیلئے نئے کپتان کی تلاش شروع کردی۔ 

گزشتہ ایڈیشن میں فرنچائز کو چیمپئین بنوانے والے کپتان سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقی بیٹر رائلی روسو کو قیادت کے فرائض سونپ دیے گئے تھے تاہم اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو کپتانی دی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق گلیڈی ایٹرز نے معین خان کے ساتھ ملکر گلیڈی ایٹرز کی حکمت عملی تبدیل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ ہیڈکوچ شین واٹسن کی خدمات بھی پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں فرنچائز کو دستیاب نہیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں: ڈرافٹ مکمل ہونے کے بعد گلیڈی ایٹرز کو سرفراز کی یاد آگئی

قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ فرنچائز اپنے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں انہیں اپنا ہیڈکوچ مقرر کرنے کی تیاریاں کررہی ہے تاہم اب معین خان کو شین واٹسن کی جگہ ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔

چیمپئینز کپ کے دوران مینٹور بننے والے سرفراز احمد پی سی بی سے تنخواہ نہیں لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار بینچ پر بیٹھے رہیں گے

سرفراز احمد نے بطور پلئیر ٹیم کیساتھ 9 سال کا طویل سفر طے کیا ہے، جس میں وہ 8 سال کوئٹہ کی ٹیم کے کپتان رہے جبکہ گزشتہ سیزن میں انکی جگہ افریقی کرکٹر رائلی روسو کو قیادت کے فرائض سونپ دیے گئے تھے۔

سابق کپتان کی قیادت میں گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پہلی پی ایس ایل چیمپئین بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا، سرفراز بطور کپتان 86 میچز میں 1525 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد پی ایس ایل 10 سے باہر، کسی ٹیم نے نہیں لیا

رواں سیزن کی ڈرافٹنگ کے آغاز سے قبل گلیڈی ایٹرز نے سرفراز کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا تھا اور وہ 9 سال بعد پہلی بار ڈرافٹ کا حصہ بنے تھے تاہم کسی فرنچائز نے انہیں پِک نہیں کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل

پڑھیں:

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس جمعہ کو بلانے کا فیصلہ ،ارکان کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد:حکومت نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس جمعہ کو بلانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم نے مشترکہ اجلاس کے لیے ایڈوائس صدرمملکت کو بھجوادی ،ایڈوائس جمعہ کی صبح دس بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی بھجوائی گئی ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متعدد قوانین منطورکئے جائیں گے ،یہ قوانین دونوں ایوان سے منطور نہ ہونے کےباعث مشترکہ اجلاس میں منظورکرائے جائیں گے۔ادھر ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں قیام کی ہدایت کردی گئی ۔تمام اراکین سے کہاگیاہے کہ وہ مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس جمعہ کو بلانے کا فیصلہ ،ارکان کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت
  • سعود کی بہترین عادت ہے کہ وہ اِدھر اُدھر منہ نہیں مارتے: جویریہ سعود
  • حکومت کا 9؍مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ
  • بھارتی بلے باز رشب پنت کپتان مقرر، اعلان پر سب حیران
  • نو مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ، پی ٹی آئی مطالبات پر حکومتی جواب تیار
  • 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ، پی ٹی آئی مطالبات پر حکومتی جواب تیار 
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس جلد ختم ہو گا، حکومت کوئی اور جھوٹا مقدمہ بنانے کی تیاری کرے: بیرسٹر محمد علی سیف
  • کے پی حکومت کا پولیس طرز پر الگ فورس بنانے کا فیصلہ
  • کراچی سمیت سندھ کے تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ