190ملین پاؤنڈ کیس کا عمران خان پر کوئی اثر نہیں: شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
سٹی42 : سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا بانی پی ٹی آئی عمران خان پر کوئی اثر نہیں۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حساس مسائل پر بات نہیں کرنا چاہتا، جوڈیشل کمیشن نہیں مانیں گے تو مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں، شہادتوں پر جوڈیشل کمیشن نہ بنے تو حل نہیں نکلے گا، میرے ساتھ کسی سیاسی جماعت کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ
اس سے قبل سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اوور سیز پاکستانیز کے حق کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار شیخ رشید اپنے وکلاء کے ہمراہ آئینی بینچ کے سامنے پیش ہوئے۔
درخواست گزار شیخ رشید کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آج وقت کم ہے اس کیس کو جلد سن لیں گے، ابھی تو انتخابات ہو بھی نہیں رہے، آئندہ الیکشن سے پہلے اس کیس کا فیصلہ کردیں گے۔
مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
سپریم کورٹ : 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، سپریم کورٹ کا آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ سے بڑی خبر سامنے آگئی، 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ دفتر کی طرف سے بذریعہ ایس ایم ایس وکلاء کو آگاہ کردیا گیا
اسی طرح سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس 28 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا۔