آئی ایل ٹی 20 میں شیفرڈ اور نکولس نے ایم آئی امارات کو نائٹ رائیڈرز پر فتح دلادی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
آئی ایل ٹی 20 میں شیفرڈ اور نکولس نے ایم آئی امارات کو نائٹ رائیڈرز پر فتح دلادی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز
ابوظہبی :ایم آئی ایمریٹس نے بلے اور گیند سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 28 رنز سے شکست دیدی۔ ایم آئی امارات کے روماریو شیفرڈ اور نکولس پورن جیسے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو ٹیبل پر 2 پوائنٹس اوپر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے ہدف کے تعاقب میں ایم آئی ایمریٹس کے باؤلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چاروں بالرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ الزاری جوزف اور شیفرڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ایم آئی ایمریٹس نے پہلے بیٹنگ کا آغاز اچھا کیا اور اوپنر کوشل پریرا اور محمد وسیم (38) نے عمدہ شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 42 رنز کی شراکت کے بعد سری لنکن پریرا پاور پلے کے اختتام سے قبل 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اننگز کے نصف حصے میں ہی بینٹن 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور اس کے فورا بعد وسیم 38 رنز بناکر پویلین لوٹے کپتان نکولس پورن کے ساتھ کیرون پولارڈ بھی موجود تھے تاہم دائیں ہاتھ کے تجربہ کار بلے باز کو آگے بڑھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور آخر کار علی خان نے انہیں پانچ رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس موقع پر اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر ہر صرف 6 رنز تھا جبکہ اننگز کے 6 اوورز باقی تھے۔ ڈین موسلے 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد روماریو شیفرڈ نے اننگز کے آخری مرحلے کے لیے اپنے کپتان کا ساتھ دیا۔ پورن نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد جیسن ہولڈر نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ایم آئی ایمریٹس، جو درمیان میں چند اوورز کے لئے سست روی کا شکار تھا، آخر کار 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بناسکے۔ ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے تیز آغاز کیا اور اوپنرز کائل میئرز اور اینڈریز گوس نے ایم آئی ایمریٹس کے بولرز پر اٹیک کیا ۔ 3 چھکے لگانے والے میئرز نے 14 گیندوں پر 22 رنز بنائے جبکہ ڈین موسلے نے عمدہ فیلڈنگ کرتے ہوئے انہیں آؤٹ کر دیا۔
اس سے چوتھے اوور میں 39 رنز کی شراکت ختم ہوئی جس کے بعد ایم آئی ایم اے نے کنٹرول سنبھال لیا۔عقیل حسین نے جوئے کلارک کو 3 رنز پر آؤٹ کیا جس کے بعد روماریو شیفرڈ نے مائیکل کائل پیپر کو 5 اور علیشان شرفو کو 4رنز پر آؤٹ کیا۔ ایکشن سے بھرپور پاور پلے کے اختتام پر ابوظبی نائٹ رائیڈرز کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز تھا۔ تاہم 18 ویں اوور میں نارائن 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے اور پھر فضل الحق فاروقی نے 19 ویں اوور میں ڈیوڈ ولی کو آؤٹ کیا۔ رسل 23 گیندوں پر 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نائٹ رائیڈرز ایم ا ئی
پڑھیں:
کسی سپانسر کے بغیر امارات کا 90 دن کا ویزہ! مگر کیسے؟ جانیئے
دبئی ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات کا نیا ویزہ مقامی سپانسر کے بغیر ملک میں 90 دن کے قیام کی اجازت دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکیوں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم اقدام میں متحدہ عرب امارات نے ایک نیا ویزہ شروع کیا ہے جس کے تحت غیرملکی شہریوں کو مقامی کفیل یا گارنٹر کی ضرورت کے بغیر رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے، یہ اقدام خلیجی ملک میں 30، 60 یا 90 دن قیام کے اختیارات پیش کرتا ہے اور اس سے پاکستانیوں کو بھی بہت فائدہ پہنچنے کی امید ہے جنہیں اپنے خاندان اور ذاتی دوروں کے لیے یو اے ای کا ویزہ حاصل کرنے میں اکثر رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویزہ ان لوگوں کے لیے کھلا ہے جو قریبی رشتہ داروں سے ملنے جاتے ہیں، جن میں والدین، بچے، بہن بھائی یا شریک حیات شامل ہیں، ویزہ کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کو رشتے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا، جن میں شادی یا پیدائشی سرٹیفکیٹ وغیر شامل ہیں، اس ویزہ کے لیے دوست بھی اہل ہیں لیکن انہیں اپنے دورے کی درست وجوہات فراہم کرنا ہوں گی، جیسے اہم تقریبات میں شرکت کرنا یا قریبی ساتھیوں کے ساتھ وقت گزارنا۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند متحدہ عرب امارات میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کی ویب سائٹ، موبائل ایپ یا سروس سینٹرز کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، جس کے لیے مطلوبہ دستاویزات میں ایک درست پاسپورٹ (کم از کم چھ ماہ کی میعاد)، دو حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، ملازمت یا کاروبار سے متعلق ثبوت (مثال کے طور پر تنخواہ کا سرٹیفکیٹ، شراکت کا معاہدہ، یا کاروباری لائسنس) درکار ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ویزہ فیس 30 دن قیام کے انٹری پرمٹ کیلئے 300 درہم (تقریباً 22 ہزار 755 روپے)، 60 دن کے ویزہ کے لیے 500 درہم (تقریباً 37 ہزار 925 روپے)، 90 دن کے ویزہ کی فیس 700 درہم (تقریباً 53 ہزار 095 روپے) رکھی گئی ہے، معمولی انتظامی چارجز کے ساتھ بطور سکیورٹی 2 ہزار درہم (تقریباً 1 لاکھ 51 ہزار 700 روپے) کی قابلِ واپسی رقم جمع کرنا ہوگی، درخواست دہندگان کو میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنا ضروری ہے، جس کی قیمت ویزہ کی مدت کے لحاظ سے 40 سے 90 درہم (تقریباً 3 ہزار 034 سے 6 ہزار 825 روپے) ہے۔