لیاقت بلوچ کی زیر صدارت ملی یکجتی کونسل کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہور:
لیاقت بلوچ کی زیر صدارت ملی یکجتی کونسل بلوچستان کی صوبائی کونسل کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔
اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل اور جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت بلاتاخیر قومی کانفرنس منعقد کرے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کے جذبات کا احساس کرے، لاپتہ افراد کی بازیابی بیرونی مداخلت کا سدباب بنے گی۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ 5 فروری کو کشمیر و فلسطین سے یکجہتی کا دن ہوگا، پنجاب میں بلدیاتی ادارے اور طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
بلوچستان : بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اِضافَہ
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔بلوچستان کی وادی زیارت اورگرد و نواح میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے، زیارت شہر میں اب تک 3 انچ برف پڑ چکی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین کے بالائی علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چمن وگردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے. بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ جس کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ نافظ کردی گئی ہے۔