حکومت کو پتہ بھی نہیں چلے گا مذاکرات کہاں اور کیسے کامیاب ہوگئے، احمد خان بھچر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات کو عمران خان نے سراہا ہے، ہماری طرف سے کوئی ریلیف نہیں مانگا گیا۔ بشری ٰبی بی کو سزا بانی پی ٹی آئی کو ذہنی طور پر اذیت دینے کیلئے دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، ان کے کہنے پر مذاکرات ہو رہے ہیں، ان کے پاس تو لوگ نہیں، جب مینڈیٹ دلوایا تو کامیاب بھی وہی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوئے تو حکومت کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہاں اور کیسے مذاکرات کامیاب ہو گئے، آئی جی پنجاب کے جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ بتا رہی ہے کہ صوبہ میں ہر پندرہ منٹ کے بعد ایک خاتون بداخلاقی کا شکار ہوتی ہے، جو لمحہ فکریہ ہے، خواتین کو اپنی ریڈ لائن کہنے والی وزیراعلیٰ کہاں ہیں، حکومت نے عددی اکثریت کو سبوتاژ کرکے 12 بلز پاس کئے، کورم پورا نہیں تھا ہماری ترامیم بھی نہیں لی گئیں، سارے پاس کردہ بلز غیرقانونی ہیں، پوسٹ بجٹ تقریر بھی غیرقانونی ہے ایک غیر سنجیدہ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ وہ نو مئی اور چھبیس نومبر پر کمیشن نہیں بنائیں گے، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف جبر برداشت کرنیوالے اپنے قائدین کی قیمت پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نہ ڈیل اور نہ ڈھیل چاہیے، آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے بعد حکمران شدید تکلیف میں ہیں، مذاکرات کی کامیابی حکمرانوں کی موت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کا جو فیصلہ مسلط کیا گیا یہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ اعجاز چوہدری، یاسمین راشد سمیت دیگر جو بھی جیل میں ہیں اس کی قربانیوں کو یاد رکھا گیا ہے، ہمارے بانی چیئرمین نے کہا ڈیل کی نہ کریں گے، حکومت کی موت ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں، لیکن ہم مذاکرات کی کامیابی کیلئے بھیک نہیں مانگیں گے، ریلیف کا لفظ ہماری ڈکشنری سے نکل چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات کو عمران خان نے سراہا ہے، ہماری طرف سے کوئی ریلیف نہیں مانگا گیا۔ بشری ٰبی بی کو سزا بانی پی ٹی آئی کو ذہنی طور پر اذیت دینے کیلئے دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، ان کے کہنے پر مذاکرات ہو رہے ہیں، ان کے پاس تو لوگ نہیں، جب مینڈیٹ دلوایا تو کامیاب بھی وہی کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کامیاب ہو ہو رہے
پڑھیں:
ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے وسیع البنیاد اتحاد بنا کر عوام میں جائیں گے، اسد قیصر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی کے ممبر اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگ منتخب نمائندے نہیں، ہمارا ارادہ ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے وسیع البنیاد اتحاد بنا کر عوام میں جائیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کو جن حالات کا سامنا ہے ان سے نکلنے کے لیے حکومت سے مذاکرات کررہے ہیں، تاہم حکومتی رویہ بات چیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں، تاہم ہم نے حکومت کو ایک راستہ دیا ہے کہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے، کیونکہ اس وقت ہمارے ہزاروں کارکنان جیلوں میں ہیں۔
اسد قیصر نے کہاکہ حکومت نے سیاسی انتقام کے تحت ہم پر مقدمات درج کیے ہیں، یہ ہمیں مار بھی رہے ہیں اور رونے کی اجازت بھی نہیں دیتے، یہ نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہاکہ آئین کی بالادستی کے لیے سیاسی جماعتوں اور تمام شعبوں کو ملا کر ایک اتحاد بنائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت بھی اپنی بات مذاکرات کی میز پر لائے، پھر ہم دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی تین نشستیں ہوچکی ہیں، تاہم چوتھی نشست کا وقت ابھی تک سامنے نہیں آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئین کی بالادستی اسد قیصر پی ٹی آئی حکومت پی ٹی آئی مذاکرات عمران خان عمران خان رہائی وی نیوز