حکومت کا اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)حکومت نے اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو بلانے کافیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہبا شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق ایڈوائس جمعے کی صبح 10 بجے مشترکہ اجلاس بلانے کی بھجوائی گئی ہے۔
(جاری ہے)
مشترکہ اجلاس میں متعدد قوانین منظور کیے جائیں گے۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قوانین دونوں ایوانوں سے منظور نہ ہونے کے باعث مشترکہ اجلاس سے منظور کرائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کر دی ہے اور کہا ہے کہ تمام اراکین مشترکہ اجلاس کے موقع پر ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مشترکہ اجلاس
پڑھیں:
مسلم لیگ (ن)کا عوامی رابطہ مہم کیلئے لاہور میں8کروڑ کی لاگت سے سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
مسلم لیگ (ن)کا عوامی رابطہ مہم کیلئے لاہور میں8کروڑ کی لاگت سے سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم میں بہتری کے لیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن)کے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم کیلئے نصیر آباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی آفس بنانے کیلئے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق آٹھ کروڑ کی لاگت سے نصیرآباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ میں تبدیل کیا جائے گا، لاہور سیکرٹریٹ میں ضلعی و مقامی رہنماوں کے دفاتر میٹنگ رومز بنائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ کے لیے فنڈز کا فی الحال کھوکھر فیملی از خود انتظام کرے گی، لاہور میں ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ ہی مرکزی قیادت کی سرگرمیوں کا محور ہے۔لاہور سیکرٹریٹ بننے سے رہنماوں اور کارکنان میں فاصلہ کم ہوگا جس سے کو پارٹی مزید منظم ہو سکے گی۔