زیادہ مقبول کون؟ بابر اعظم یا شاہد آفریدی؟ سابق کپتان کا بڑا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پاکستان کے سابق قومی کپتان اظہر علی نے کرکٹ لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بعد سب سے مقبول کھلاڑی کا نام بتا دیا۔
پاکستان کے سابق قومی کپتان اظہر علی نے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بعد سب سے مقبول قومی کرکٹر قرار دے دیا۔
حالیہ انٹرویو میں اظہر علی نے بابر اعظم کی بیٹنگ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ بابر کی کپتانی پر کئی بار تنقید کر چکے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی ان کی بیٹنگ پر سوال نہیں اٹھایا۔
اظہر علی نے کہا، “بابر نے اتنے عرصے تک کپتانی کی، انہیں اس دوران ایک اور ٹیم بنانا چاہیے تھی لیکن جب بات بیٹنگ کی آتی ہے تو وہ مہارت کے ساتھ ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔”
سابق کپتان نے مزید کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی بیٹنگ سے دنیا بھر میں مداحوں کو متاثر کیا ہے۔ “آپ کسی ٹورنامنٹ میں اچھا نہ بھی کھیلیں لیکن بابر واحد کھلاڑی ہیں جو ہجوم کو جنون میں مبتلا کر دیتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے شاہد آفریدی اپنی ہارڈ ہٹنگ کے لیے مشہور تھے۔”
اظہر علی کا کہنا تھا، “بابر نے جس طرح بھارت اور دنیا بھر میں اپنا نام بنایا ہے، وہ قابل ستائش ہے۔ ایک روایتی بلے باز ہونے کے باوجود انہیں جو داد مل رہی ہے، وہ حیران کن ہے۔ شاہد بھائی کے بعد میں نے بابر کو پہلا کھلاڑی دیکھا ہے جو اس حد تک مقبول ہے۔”
اظہر علی کے اس بیان کو شائقین اور کرکٹ ماہرین نے بابر اعظم کی مہارت اور ان کی مقبولیت کا ایک اور اعتراف قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اظہر علی نے
پڑھیں:
فارن فنڈنگ کی طرح انٹراپارٹی کیس کو بھی لٹکایا جا رہا ہے: اکبر ایس بابر
فارن فنڈنگ کی طرح انٹراپارٹی کیس کو بھی لٹکایا جا رہا ہے: اکبر ایس بابر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کی طرح انٹرا پارٹی الیکشن کیس کو بھی لٹکایا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا الیکشن فراڈ پر ہوا، جیسے فارن فنڈنگ کیس کو 8 سال لٹکایا ویسے ہی انٹرا پارٹی کیس کو لٹکایا جا رہا ہے، جب تک قانونی الیکشن نہ ہو جائیں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کس طرح تحریک انصاف کے وسائل استعمال کر رہے ہیں، ہم نے درخواست کی ہے کہ ان کے تمام اکاؤنٹس فریز کئے جائیں، القادر ٹرسٹ کے حوالے سے جو فیصلہ آیا مجھے بانی رکن کے طور پر اس پارٹی کیلئے افسوس ہوتا ہے۔
اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تو ایسے لوگوں کو پارٹی میں ساتھ لے کر چلنا تھا جن کا ماضی کرپشن سے پاک ہو، آج طرح طرح کے لوگ اس پارٹی پر قابض ہیں۔