غزہ: جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 9 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدہ کے بعد بھی فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین حملے میں مزید 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد صیہونی افواج نے ہیلی کاپٹروں کی معاونت سے مغربی کنارے کے شہر جنین پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی ہیلتھ سروسز کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی شہید اور 35 افراد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس حملے کو بڑا اور اہم فوجی آپریشن قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فلسطینی شہید
پڑھیں:
جنگ بندی معاہدہ، کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہوگی، القسام بریگیڈ
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی طرزعمل پر منحصر ہوگی۔
غزہ: نجی ٹی وی چینل کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، لازم ہے کہ اسرائیل کو بھی معاہدے کے احترام کا پابند کیا جائے، اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پورے عمل کو خطرے میں ڈال دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ طوفان الاقصیٰ نے قابض حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی، فلسطینی قوم کی عظیم قربانیاں اور بہایا گیا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، اسرائیل نے غزہ میں بہت مظالم ڈھائے ہم نے ہر جگہ صیہونی فوج کو کاری ضرب لگائی۔