صائم کا متبادل کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ میں قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو فرسٹ چوائس قرار دیدیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹیم مینجمنٹ کو مشورہ دیا کہ اگر صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی تک مکمل فٹ نہ ہوسکے تو شان مسعود کو فخر زمان کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کروانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صائم ایوب اور فخر زمان ون ڈے فارمیٹ کیلئے بہترین جوڑی ہیں تاہم انکی غیر موجودگی میں شان مسعود اوپن کرسکتے ہیں اور پھر بابراعظم، رضوان بیٹنگ کیلئے آئیں۔
شان مسعود نے آخری مرتبہ 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا، جہاں انکی اوسط محض 18.
باسط علی نے کہا کہ پاکستان کو ایک مرتبہ پھر اسپن آل راؤنڈر کی ضرورت پڑے گی تو شاداب خان کی واپسی کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے آخری ون ڈے میں 2023 کے ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
شاداب نے کیریئر کے دوران 70 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، جس میں 25.90 کی اوسط سے 855 رنز بنائے ہیں جبکہ بطور بالر انہوں نے 5.24 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 34.82 کی اوسط سے 85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مطالبے پورے نہ ہوئے تو مذکرات آگے نہیں چل سکتے، عمر ایوب
ہری پور: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ ہمارے مطالبے پورے نہ ہوئے تو حکومت سے مذکرات آگے نہیں چل سکتے۔
اتوار کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے پریس کلب ہری پور کا دورہ کیا جہاں نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور دلیر شخص ہے ، ہماری پارٹی کا مقصد ہی سچ کا ساتھ دینا ہے، کے پی میں عوامی حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پی کے میں ڈیلیور کر رہی ہے اور کے پی واحد صوبہ ہے جو سر پلس میں ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ مرکزی حکومت صوبے کو فنڈ نہیں دے رہی اس لئے وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔
ان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی ائی کی دور اندیشی کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مذکراتی کمیٹی بنائی اور کمیٹی کے دو ہی مطالبات تھے کہ اسیران کو آزاد کیا جائے اور 9 مئی اور چھبیس نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے لیے مذکرات کر رہے ہیں، مطالبے پورے نہ ہوئے تو مذکرات آگے نہیں چل سکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں، وہاں گفتگو سنی جاتی ہے انہوں نے ٹاسک دیا ہے تمام اپوزیشن پارٹیوں سے رابطہ کر کے ایک اجلاس بلائیں۔