لاہور:

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لئے رول ماڈل ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں ترقی، خوشحالی اور امن کا دور واپس آرہا ہے، مریم نواز نے عوامی منصوبوں کا جال وسطی پنجاب سے جنوبی پنجاب سے بچھادیا ہے، مریم نواز کی نوجوانوں میں مقبولیت کی وجہ انکی کارکردگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ، الیکٹرک بائیکس، اسکالرشپ، دھی رانی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں، نئی سڑکوں کی تعمیر ہورہی ہے اور نئی الیکٹرک بسیں بھی آگئی ہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر، کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی مریم نواز کے تاریخی منصوبے ہیں، مریم نواز کا خوشحال پنجاب اور ستھرا پنجاب منصوبے بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چار سال پنجاب کے وسائل کو گوگی، پنکی اور کپتان رجیم نے بے دردی سے لوٹا، مریم نواز پنجاب کے لوگوں سے چار سال کی گئی ناانصافیوں کا ازالہ کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں آج ہر طبقے کےلئے مریم نواز روز نئے منصوبے لارہی ہیں، مخالفین کا اپنی کارکردگی پر کم مریم نواز پر کیچڑ اچھالنے پر زیادہ فوکس ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بخاری نے کہا مریم نواز نے کہا کہ

پڑھیں:

مریم نواز کی ترکیہ کے نائب صدر سے ملاقات، تعلیمی منصوبوں، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق

انا طولیہ (نوائے و قت رپورٹ)  ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ملاقات کی۔ اناطولیہ  ڈپلومیسی فورم 2025 کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز میں ملاقات ہوئی۔ نائب صدر جودت یلماز نے ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلی مریم نواز نے کانفرنس میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔ قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے معاشی امکانات، تجارت، تعلیم اور ہنر کی ترقی پر مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے نائب صدر ترکیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ پاکستان دو بھائی ہیں۔ مریم نواز نے ترکیہ کے نائب صدر کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی۔ رہنماؤں نے ہنرمند افرادی قوت اور گلوبل سکل میپنگ میں تعاون پر بات چیت کی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ترکیہ کے نائب صدر کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ وزیراعلی مریم نواز نے نائب صدر ترکیہ کو صوبہ پنجاب میں تعلیم اور ہنر کی ترقی کے اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلی  مریم نواز شریف نے انا طولیہ ڈپلومیسی فورم میں ترک خاتون اول کی دعوت پر کلچرل شو میں شرکت کی۔ ترکیہ کی خاتون اول امینہ اردگان کے ہمراہ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سٹال کا دورہ کیا۔ دوسری طرف وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایرانی صوبے سیستان میں 8 معصوم پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے المناک واقعہ پر گہرے رنج والم کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے جاں بحق شہریوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ بے گناہ افراد کا بہیمانہ قتل انتہائی تکلیف دہ امر ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منفرد اداکار جاوید کوڈو کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نیا تھیٹر ایکٹ لانا چاہتے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • عظمی بخاری نے آفرین خان کو معاف کر دیا
  • اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے 21 ہزار 797 گھر تکمیل کے قریب ہیں: مریم نواز
  • بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے:وزیر اعلی مریم نواز
  • مریم نواز کی ترکیہ کے نائب صدر سے ملاقات، تعلیمی منصوبوں، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کانوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • پانی کا مسئلہ تقریروں سے حل ہو گا نہ جلسے جلوس سے: عظمیٰ بخاری
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات