تل ابیب میں چاقو سے حملے میں 5 اسرائیلی زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں مشتبہ حملہ آور جاں بحق ہوگیا۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق منگل کی شام تل ابیب میں چاقو سے حملے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے، حملہ آور کو سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر ہی ہلاک کر دیا۔

اسرائیل کی ایمرجنسی ریسکیو سروس زخمیوں میں چار کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک شخص کی گردن پر گہرے زخم آئے ہیں جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق چاقو حملہ دہشت گردی کی کارروائی تھی، یہ حملہ ریستوران اور کیفے سے بھرے ایک مصروف علاقے میں ہوا، حملہ آور کی شناخت صرف 28 سالہ "غیر ملکی شہری" کے طور پر کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شیر کا شہری پر حملہ؛ بریڈنگ فارم کے مالک کے خلاف مقدمہ درج

لاہور:

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے شہری پر شیر کے حملے کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے شیروں کے بریڈنگ فارم کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

لاہور کے علاقہ لالہ زار میں عمر اقبال ڈولہ نے شیروں کا بریڈنگ فارم بنا رکھا ہے۔

گزشتہ روز ٹک ٹاک بنانے کی غرض سے عمر اقبال ڈولہ نے عظیم نامی شخص کو شیروں کے پنجرے میں داخل کیا جس پر شیروں نے اس پر حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کر دیا۔

پنجاب کابینہ نے شیروں کو گھروں میں رکھنے پر قانون سازی کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں ترمیم بھی کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں؛ ٹک ٹاک بنانے کے لئے پنجرے میں جانے والے شہری پر شیر کا حملہ، شدید زخمی کردیا

پنجاب حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی پنجاب بھر میں شیروں کو رکھنے کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

شیروں کے لیے مطلوبہ جگہ، پنجرے کا سائز اور اونچائی کے ایس او پیز بنائے گئے ہیں۔ شیروں کے پپلک ڈسپلے کرنے پر پاپندی ہوگی جبکہ ان کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے اور سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کرنے پر سخت ایکشن ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ: جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 9 فلسطینی شہید
  • جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری، مزید 9 فلسطینی شہید
  • تل ابیب، چاقو حملے میں 4 افراد زخمی، حملہ آور مارا گیا
  • لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ذوالجناح مار دیا، نگہدار زخمی
  • چاقو حملے میں زخمی اداکار سیف علی خان اسپتال سے ڈسچارج
  • شیر کا شہری پر حملہ؛ بریڈنگ فارم کے مالک کے خلاف مقدمہ درج
  • سیف علی خان پر چاقو سے حملہ: ملزم سے متعلق نیا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا
  • روسی فوج کا یوکرینی دارالحکومت پر حملہ‘ 3افراد ہلاک
  • کرینہ کپور نے پولیس کو کیا بیان ریکارڈ کروایا؟اہم خبرآگئی