امیتابھ بچن کی ’بہو‘ کے ساتھ تصویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
بالی ووڈ کی اداکارہ انوشا ڈنڈیکر کی امیتابھ بچن سے ملاقات، فلم ’ویرودھ‘کی یادیں تازہ ہوگئیں۔
اداکارہ انوشا ڈنڈیکر نے حال ہی میں امیتابھ بچن سے ملاقات کی ہے، جس نے انہیں فلم ’ویرودھ، فیملی کمز فرسٹ‘ کے سیٹ پر گزارے گئے لمحات یاد دلا دیئے۔
اس خوبصورت ملاقات کی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انوشا نے لکھا، ’میرے پہلے سُسر.
A post shared by Anusha Dandekar (@anushadandekar)
مداحوں نے بھی اس ملاقات کے بعد فلم ’ویرودھ‘ کو یاد کیا اور اس کی خوب تعریف کی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’ یہ ایک شاندار اور جذباتی فلم تھی۔ آپ اور امیتابھ جی نے بہترین کام کیا۔ بدقسمتی سے یہ فلم جولائی 26 کی بارشوں کے باعث متاثر ہوئی‘۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ’ یہ فلم اپنے وقت سے آگے تھی۔ اگر آج ریلیز ہوتی تو شاید فلم فیئر ایوارڈ جیت لیتی‘۔
View this post on InstagramA post shared by Anusha Dandekar (@anushadandekar)
واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں ’ویرودھ‘ کو ریلیز ہوئے 19 سال مکمل ہوئے تھے۔ اس موقع پر انوشا نے ایک پوسٹ میں فلم کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا، ’میری پہلی شادی... کتنی شاندار تھی! 19 سال مکمل ہو گئے۔ یہ فلم میرے لیے خاص ہے۔‘
2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ریرودھ مہیش منجریکر کی ہدایت کاری میں فلمائی گئی تھی اس فلم میں شرمیلا ٹیگور، جان ابراہم اور سنجے دت بھی شامل تھے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا ، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں ، بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔
پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بھائی ہیں تو بھائیوں میں ملاقات ہوتی رہتی ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ جب مذاکرات شروع ہوئے تو اُن کے خلاف مقدمہ چل رہا تھا اور گواہیاں بھی ہوچکی تھیں۔
وزیردفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود کہا ہوا ہے کہ کیس کا فیصلہ مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہوگا، سیاست میں مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، پی ٹی آئی نے تصدیق کردی کہ ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہو گئے ہیں تو پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے؟ پی ٹی آئی کا مقصد تھا کہ اسٹیبلشمنٹ تک پہنچے وہ پہنچ گئے ہیں۔