پالتو بلی کی غلطی سے استعفیٰ ارسال، خاتون نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
چین(نیوز ڈیسک)چین میں ایک خاتون نے حیران کُن دعویٰ کیا ہے کہ اس کی پالتو بلی کی غلطی سے لیپ ٹاپ کا بٹن دبنے سے اس کے باس کو استعفیٰ ارسال ہوگیا جس کے نتیجے میں اسکی نوکری چلی گئی۔جنوب مغربی چین کے علاقے چونگ کنگ میں رہائش پذیر 25 سالہ لڑکی نے بتایا کہ اس کے گھر میں اُس کے ساتھ 9 بلیاں رہتی ہیں۔خاتون نے بتایا کہ اس نے لیپ ٹاپ پر استعفیٰ لکھ رکھا تھا لیکن اسے بھیجنے کے حتمی فیصلے کے بارے میں شش و پنج میں مبتلا ہونے کے سبب سوچ و بچار میں مصروف تھی کیونکہ اسے اپنی پالتو بلیوں کی کفالت کے لیے مستقل آمدن کی اشد ضرورت تھی۔
خاتون کے بقول اسی سوچ و بچار کے دوران اچانک اس کی ایک پالتو بلی نے اچانک لیپ ٹاپ پر چھلانگ لگادی جس سے Enter کا بٹن دب گیا اور استعفیٰ کی میل خاتون کے باس کو ارسال ہوگئی۔خاتون کا دعوی ہے کہ اس کے گھر میں نگرانی کیلئے موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی یہ ناقابل یقین لمحہ ریکارڈ ہوگیا تھا۔اپنی نوکری بچانے کے لیے خاتون نے فوراً اپنے باس سے رابطہ کیا اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی کہ استعفیٰ اُس نے نہیں بھیجا بلکہ بلی کی غلطی سے ارسال ہوگیا تھا تاہم باس نے خاتون کی اس وضاحت پر اعتبار کرنے سے انکار کردیا۔باس کی جانب سے استعفیٰ قبول کیے جانے کے بعد خاتون نہ صرف نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھی بلکہ سال کے آخر میں ملنے والا بونس سے بھی محروم رہ گئی جو اسے عنقریب ملنے والا تھا۔
مذکورہ چینی خاتون اب ایک نئی نوکری کی تلاش میں مصروف ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ اب ان کے پاس اپنی بلیوں کو کھانا کھلانے کے پیسے بھی ختم ہوتے جارہے ہیں۔چینی خاتون کی یہ کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو انٹرنیٹ صارفین کیجانب سے مختلف مذاحیہ ردعمل سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ کی پالتو بلی دراصل آپ کے باس کی وفادار ہے جس نے بونس کے پیسے بچالیے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ بلی کا شکریہ ادا کریں جس نے آپ کو فیصلے لینے میں مدد فراہم کی اور تذبذب سے نکال لیا۔
اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کی جانب سے ہونے والے حملے میں ناکامی پر استعفے کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی، کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق، مشتعل افراد نے کار جلادی
اسکرین گریبکراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود تین افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی جلانے کے الزام میں بھی کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گلشن اقبال میں تیز رفتار گاڑی مسکن چورنگی کی جانب جاتے ہوئے گرین بیلٹ توڑتی ہوئی مخالف سمت میں چلی گئی جس سے 2 راہ گیر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مختلف فوٹیجز کی مدد سے گاڑی کو آگ لگانے والے متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ حادثے میں مرنے والے کی فوری طور شناخت نہیں ہوسکی ہے۔