اکشے کمار نے ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔
اس دوران ایک مداح نے ان سے سوال پوچھا کہ ’آپ نے پچھلے 10 سال کے دوران کامیڈی فلموں میں بہت کم کام کیا ہے؟ ایسا کیوں ہے؟
اداکار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی، آپ نے بالکل ٹھیک کہا، میں نے پچھلے کچھ سال کامیڈی فلموں میں بہت کم کام کیا ہے اور سماجی مسائل پر مبنی فلموں میں زیادہ کام کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ کامیڈی میں پہلے ہی بہت کر چُکا تھا اور کچھ عرصے میں کامیڈی کے بجائے سماجی مسائل پر مبنی فلموں میں کام کرنا چاہتا تھا لیکن اب میں نے 3 کامیڈی فلمیں’بھوت بنگلا‘، ’ویلکم‘ اور ’ہاؤس فل 5‘ سائن کی ہیں اور ان فلموں کی ابھی شوٹنگ جاری ہے۔
مداح نے اکشے کمار سے ایک اور سوال پوچھا کہ فلم ’بھول بھلیاں‘ کو شائقین نے بہت پسند کیا، آپ نے اس فلم کے سیکوئلز میں کام کیوں نہیں کیا؟
اُنہوں نے اس سوال کا صاف گوئی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیٹا، اس فلم سے مجھے نکال دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اکشے کمار فلموں میں میں کام
پڑھیں:
جیکب آباد پولیو کے5 کیسز کا انکشاف ،محکمہ صحت پر سوال اٹھنے لگے
جیکب آباد( نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں ای پی آئی اور نیشنل پروگرام پر 7ما ہ میں 71لاکھ سے زائد خرچ کرنے کے باوجود نتائج زیرو ،چار ماہ میں پانچ پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ای پی آئی اور نیشنل پروگرام میں رواں مالی سال کے 7ماہ میں 71 لاکھ سے زائد بجٹ سے خرچ کرنے کے باوجود نتائج زیرو ہیںچار ماہ میں پولیو کے جیکب آباد میں پانچ کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھائے جارہے ہیں،قومی انسداد پولیو مہم میں ضلعی حکام کے دعوے بھی پانچ کیس کے بعد مشکوک ہو گئے ہیں،ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق ای پی آئی پروگرام کے بجٹ سے صرف جنوری میں17لاکھ 65ہزار اور نیشنل پروگرام لیڈی ہیلتھ ورکر کے بجٹ سے 9لاکھ 38ہزار کا نکالے گئے ای پی آئی کے بجٹ سے جنوری میں فیول کی مد میں 8لاکھ 90ہزار ،تشہیر کے نام پر 2لاکھ 92ہزار ،ٹریولنگ الائونس ایک لاکھ 87ہزار ،متفرقہ خرچ ایک لاکھ 49ہزار ،ٹرانسپورٹ ایک لاکھ 49ہزار مشینری 68ہزار جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکر کے بجٹ سے جنوری میں فیول کی مد میں 7لاکھ 50ہزار اور ٹرانسپورٹ کے نام پر ایک لاکھ39ہزار کا صفایا کیا گیا اتنا بجٹ خرچ کرنے کے باوجود بھی محکمہ صحت کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکا ہے لاکھوں روپے ہر ماہ صرف کاغذوں میں خرچ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور عملہ فیلڈ میں جانے کے بجائے گھر بیٹھے کاغذوں کے پیٹ بھر کر سب اچھا ہے کہ سبق پڑھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پولیو وائرس ضلع میں پھیل گیا ہے اور چا رماہ میں پانچ کیس رپورٹ ہونے سے محکمہ صحت اور عملے کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے اور پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے عالمی اداروں کی کوششیں اور فنڈس کا ضیاع ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر سراج سہتو سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی پران کا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔