ویب ڈیسک: کرم کے علاقے بگن میں جاری آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں، جبکہ سامان رسد لے کر قافلہ آج پارا چنار کیلئے روانہ ہوگا۔

 سرکاری ذرائع کے مطابق بگن میں 19 سے 21 جنوری تک سول ایڈمنسٹریشن، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے مشترکہ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔

 آپریشن کے دوران مقامی مشران اور عوام نے بھرپور تعاون کیا اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا، یہ کامیابی علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ

 سرکاری ذرائع کے مطابق آج ممکنہ طور پر سامان رسد لے کر قافلہ پارا چنار کیلئے روانہ ہوگا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم میں فریقین کے دستخط شدہ امن معاہدے کے مطابق آئندہ بھی کسی واقعے کے نتیجے میں شر پسندوں کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے گی۔

 دوسری جانب صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ کرم میں آپریشن کے ساتھ ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں، کرم کا مسئلہ سالوں پرانا ہے حل ہونے میں وقت لگے گا، کرم کے عمائدین آئندہ چند روز میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کریں گے۔

مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب

 صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا کہ آپریشن کے بعد کرم میں نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

لوئرکرم میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری

لوئرکرم کےعلاقوں میں شرپسندوں کےخلاف کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیاں کے دوران کرفیو نافذ ہے، لوئرکرم کے متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز اورپولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بگن، پستہ ونی اور ملحقہ علاقوں میں  کارروائی کی جارہی ہے، بگن ڈاڈ قمر  اور ملحقہ قریبی پہاڑوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقہ زاڑانہ میں بھی شرپسندوں کے ٹکھانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق تمام قومی بنکرز کو بھی توڑا جائے گا،  ریاست نے کُرم میں شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کرم کے علاقہ بگن سے بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد
  • کرم میں قیام امن کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری، قافلہ پاڑا چنار کیلئے تیار
  • کرم میں کلیئرنس آپریشن؛ بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد، قافلہ آج روانگی کیلیے تیار
  • لوئرکرم میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری
  • لوئر کرم میں آپریشن تیسرے روز میں داخل، مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹر سے شیلنگ
  • ضلع کْرم کی تحصیل بگن اور ملحقہ علاقوں کو خالی کروا کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا
  • ضلع کُرم میں امن معاہدوں پر عمل درآمد میں ناکامی کے بعد آپریشن کا آغاز
  • ضلع کُرم کی تحصیل بگن اور ملحقہ علاقوں کو خالی کروا کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا
  • یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا امکان