رپورٹ (  نمایندہ نوائے وقت ) مدینہ منورہ  بیرسٹر امجد ملک صاحب نے ٹیم بحرین کے کام کو خوب سراہتے ہوئے مبارکباد اور اعزازی  شیلڈ پیش کی ۔ صدر مسلم لیگ ن ریاض عدنان بٹ اور سینئر نائب صدر شعبہ خواتین بھی شریک ہوئے ۔ چئیرمین پاکستان کلب بحرین جناب افضل بھٹی صاحب نے پاکستان کلب کی جانب سے محترم جناب بیرسٹر امجد ملک صاحب کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔  صدر مسلم لیگ ن بحرین چودھری رفاقت حسین صاحب کویت سے مہمان شمشاد احمد صاحب کو شیلڈ پیش کی.

چئیرمین سندھی سنگت منظور سٹھیار صاحب نے بیرسٹر امجد ملک صاحب کو سندھی اجرک کا تخفہ پیش کیا۔میزبانی کے فرائض ڈپٹی سیکریٹری انجینئر فیصل محمود نے احسن طریقے سے نبھائے ۔ منامہ بحرین   پاکستان مسلم لیگ کی سعودی عرب کی نیابت کرتے ھوئے . مہمان اعزاز صدر پاکستان  مسلم لیگ ن سعودی عرب جناب شیخ سعید احمد صاحب اور صدر ٹریڈر ونگ مسلم لیگ ن کویت جناب شمشاد احمد خان تنولی صاحب نے  بئرسٹر امجد ملک کا  استقبال کیا  مزید پروگرام میں خطاب  کرتے ہوئے بیرسٹر  امجد ملک صاحب کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، مہمان خصوصی بریسٹر صاحب نے اپنے خطاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے قیام ، اغراض و مقاصد اور اسکے کام کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے دیار غیر میں بسنے والے تمام ہم وطنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کسی بھی اوورسیز پاکستانی کا پاکستان میں کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ اوورسیز کمیشن پنجاب کے پلیٹ فارم سے بلا تفریق اسکو حل کرنے کا یقین دلاتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز پاکستان کے سفیر ہیں اور حکومت انہیں اپنا بہترین اثاثہ گردانتی ہے ۔ انکے آنے جانے میں سہولیات سرمایہ کاری کا فروغ اور انکی زمین جائیداد پر قبضہ سمیت شکایات کے اژالے کیلئے انتخابی منشور کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن بحرین ندیم حفیظ صاحب نے اپنے خطاب میں بیرسٹر امجد ملک صاحب کو اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور قائد محترم میاں محمد نواز شریف صاحب وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ اور وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار صاحب کا شکریہ جنہوں نے ایک انتہائی قابل محنتی اور اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے جذبے سرشار اور درد دل رکھنے والی شخصیت کو OPC کا وائس چیئرپرسن منتخب کرکے اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ بعدازاں مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانے سے کی گئی اور بیرسٹر امجد ملک اور بحرینی مہمانان گرامی شرکاء میں گھل مل گئے اور ملکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ شرکاء نے زور دیکر کہا کہ ایسے پروگرام ہوتے رہنے چاہیے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بیرسٹر امجد ملک صاحب کو مسلم لیگ ن پیش کی

پڑھیں:

روڈن انکلیو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے،جی ایم محمد راشد

روڈن انکلیو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے،جی ایم محمد راشد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے روڈن انکلیو کے جی ایم محمد راشد صاحب کو چیف گیسٹ بلا لیا پاکستان میں ہونے والی انٹرنیشنل ہاکی چیمپئن شپ جس میں پاکستان کی ٹیم اور عمان کی ٹیم کا فائنل ہوا جس میں روڈر انکلیو کے جی ایم محمد راشد صاحب کو چیف گیسٹ بلایا گیا راشد صاحب اپنے انٹرویو کے دوران کہتے ہیں کہ پاکستان کی جیت ہمارے لیے فخر کا باعث ہے اور ہم پاکستان ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان کا قومی کھیل ہے اور ہم ہر لحاظ سے اس کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہے ،روڈن انکلیو ہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے

محمد اشتیاق کیانی برانڈ ابیسٹر روڈر انکلیو کا کہنا ہے کہ ہم جناب شاکر صاحب جو عمان کی ٹیم کے کیپٹن بن کر پاکستان ائے تھے ہم ان کے بڑے مشکور ہیں کہ انہوں نے بہت بڑی ایفرٹ کی اور دونوں ملکوں میں ایک بڑا ایونٹ رکوانے میں اہم کردار نبھایا شاکر صاحب کی یہ خدمات پاکستان میں کبھی نہیں بھولی جا سکتی ہم امید کرتے ہیں کہ انے والے ٹائم میں شاکر صاحب اس سے اچھا ایونٹ کروانے میں اہم کردار نبھائیں گے جی ایم روڈر ان کلیو راشد صاحب کا کہنا ہے کہ محمد اشتیاق کیانی روڈن کلپ برینڈ ایمبیسڈر کو ہدایات جاری کر دی کہ اپ جو بھی خدمات ہاکی کے لیے ہو وہ ہمیں فوری بتائیں اور ہم اس کے اوپر کام سٹارٹ کریں گے ہاکی فیڈریشن کے پریزیڈنٹ طارق مسعود کھوکھر صاحب نے شکریہ ادا کیا روڈن اینڈ کلیو کے جی ایم راشد صاحب ک ا سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد صاحب نے بھی راشد صاحب کا شکریہ ادا کیا طارق مسعود کھوکر صاحب اور رانا مجاہد صاحب کا کہنا ہے کہ ہم انشا اللہ تعالی ہاکی کو ایک مرتبہ پھر اس سٹیج پر لا کر کھڑا کریں گے جیسا کہ پہلے اولمپکس کے میڈل پاکستان میں اتے تھے اور الحمدللہ ہم نے علی کوشش جو ہے وہ نمایاں نظر انا شروع ہو چکی ہے کہ ہم نے انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان میں بلا کر ثابت کر دیا ہے کہ ہم پھر ہاکی کی دنیا کو بدل کر رکھ دیں گے

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ صابر صاحب کا کہنا ہے کہ ہم روڈر اینڈ کلیو کے بڑے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں بہت ہی خوبصورت دعوت دی اور ہمیں پوری ٹیم کو کھانا دیا اور ہمیں اپنی دعوت پر بلا کر بہت عزت دی ہم ان کے مشکور ہیں اور انشااللہ انے والے ٹائم میں بچوں پر اور محنت کی جائے گی تاکہ ہم ورلڈ لیول پر میڈل اور اولمپکس لیول پر میڈل لے کر ائیں تاکہ ہم ہمارا اور پاکستان کا جھنڈا فخر سے سر بلند ہو جائے پاکستانی ہاکی ٹیم کوچ صابر علی اج عمان اور پاکستان کے درمیان جو بھی خوبصورت کھیل دیکھنے کو ملا ہے اس میں ہر بندے کا اپنا ہی کریکٹر تھا جس میں شہباز سینیئر صاحب اصف باجوا صاحب سہیل اکرم جنجوا صاحب رائزنگ سٹار ہاکی کلب کے پریزیڈنٹ کا کہنا ہے کہ ہم صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہمارے کلب کے بچے کھیل کر نام روشن کریں گے پورے پاکستان کا محمد اشتیاق کیانی برانڈ بیسٹر روڈر انکلیو کا کہنا ہے کہ ہم بہت سارے پلان الریڈی کر چکے ہیں اور انشااللہ انے والے ٹائم میں ہاکی کو ہم بہت اچھے لیول پر دیکھنا چاہتے ہیں روڈر انکلیو اور اس میں گیسٹ سابقہ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا صاحب ڈپٹی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شاہد اسلام صاحب اور نصر اللہ رانا صاحب بھی اس ایونٹ پر موجود تھے روڈر انکلیو کی طرف سے پاکستانی ٹیم کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی اور عمان کی ٹیم کو بھی اعزازی شیلڈ دی گئی اور عمان کے ایمبیسڈر کو بھی راشد صاحب نے اپنے ہاتھوں سے شیلڈ دی اور جی ایم راشد صاحب روڈن کلیو کے انہوں نے اعلان کر دیا کہ اپ لوگوں کے لیے ہر وقت ہمارے دروازے کھلے ہیں کسی قسم کا بھی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا روڈن اپ کے ساتھ کھڑا ہے

متعلقہ مضامین

  • اوورسیز پاکستانیز دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں; عطاءاللہ تارڑ
  • وورسیز پاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں، عطاتارڑ
  • اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، عطاءاللہ تارڑ
  • روڈن انکلیو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے،جی ایم محمد راشد
  • ملک میں پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن آج سے شروع 
  • ملک میں پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل شروع ہوگا
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار
  •  وزیرِ اعظم کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
  • چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب،چوہدری سالک سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر مقرر
  • حمزہ شہباز کی نور زمان کو انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد