شہباز شریف آج بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ بھمبر دانش سکول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سسٹم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ بھمبر دانش سکول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سسٹم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ شہباز شریف کے دورہ بھمبر کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سمیت اہم شخصیات نے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا غلط استعمال؛ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
اسلام آباد:ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کی۔
دورانِ سماعت سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال سے متعلق کیس کی آئندہ سماعت پر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔