Express News:
2025-01-22@08:48:22 GMT

صائم کا متبادل کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ میں قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو فرسٹ چوائس قرار دیدیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹیم مینجمنٹ کو مشورہ دیا کہ اگر صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی تک مکمل فٹ نہ ہوسکے تو شان مسعود کو فخر زمان کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کروانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صائم ایوب اور فخر زمان ون ڈے فارمیٹ کیلئے بہترین جوڑی ہیں تاہم انکی غیر موجودگی میں شان مسعود اوپن کرسکتے ہیں اور پھر بابراعظم، رضوان بیٹنگ کیلئے آئیں۔

مزید پڑھیں: صائم کا مستقبل کیا! ڈاکٹرز نے سرجری سے انکار کردیا، مگر کیوں؟

شان مسعود نے آخری مرتبہ 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا، جہاں انکی اوسط محض 18.

11 تھی اور 9 میچز میں 163 رنز بناسکے تھے۔

باسط علی نے کہا کہ پاکستان کو ایک مرتبہ پھر اسپن آل راؤنڈر کی ضرورت پڑے گی تو شاداب خان کی واپسی کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے آخری ون ڈے میں 2023 کے ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ 

مزید پڑھیں: "صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے" تصدیق ہوگئی

شاداب نے کیریئر کے دوران 70 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، جس میں 25.90 کی اوسط سے 855 رنز بنائے ہیں جبکہ بطور بالر انہوں نے 5.24 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 34.82 کی اوسط سے 85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صائم ایوب

پڑھیں:

قومی اسمبلی : اپوزیشن کا ہنگامہ ، کورم نشاندہی پرا اجلاس کچھ دیر کھچ دیر کیلئے ملتوی : مالی خسارہ مزید کم ہوگا وزیرمملکت خزانہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز اپوزیشن نے ایک بار پھر ہنگامہ آرائی کی، نعرہ بازی کی، ڈیسک بجائے، جس کے بعد اپوزیشن کے ارکان ایوان سے واک اؤٹ کر کے چلے گئے۔ جبکہ اپوزیشن کے ایک رکن نے کورم کی نشاندہی بھی کی، کمی کے باعث اجلاس کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔ جب اجلاس دوبارہ شروع ہوا  تو سپیکر نے ایوان میں دوبارہ گنتی کرائی۔ ایوان میں کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس آج منگل کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کی اجازت کا مطالبہ کیا جس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ فیصلہ ہوا تھا وقفہ سوالات میں پوائنٹ آف آرڈر نہیں ہوگا۔ انہوں نے وقفہ سوالات  شروع کرا دیا جس پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کر دیا اور نعرے بازی شروع کر دی۔ اپوزیشن کی جانب سے اووو اووو کی بھی آوازیں نکالی گئیں۔ رکن اسمبلی عالیہ کامران کے سوال سمگل آئٹمز کو نیٹ میں لانے کے لئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز نے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک بھرپور ٹرانسفارمیشن پروگرام کو ترتیب دیا گیا ہے، ریونیو کے فقدان کے مسئلے کو حل کرنے جارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ارکان بھی گنتی کے وقت ایوان میں موجود نہیں  تھے۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے خزانہ خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ بجلی کے سیکٹر میں اصلاحات کی جا رہی ہیں جس سے بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں آئندہ چند ماہ میں مالی خسارے میں مزید کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کرنٹ اکاؤنٹ 944 ملین ڈالر سرپلس رہا۔ متحدہ عرب امارات پاکستانی آم خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش کر دی گئیں۔ تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سال میں یو اے ای کو 159.94 ملین ڈالر مالیت کے آم برآمد کئے گئے۔ سعودی عرب کو 29.61 ملین ڈالر‘ قازقستان کو 93.86 ملین ڈالر‘ افغانستان کو 35.98 ملین ڈالر اور عمان کو 39.88 ملین ڈالر مالیت کے آم برآمد کیے گئے۔ پاکستان نے 5 سال میں 63 کروڑ 20 لاکھ تین ہزار ڈالر مالیت کے آم برآمد کئے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کا متبادل کون ہوگا؟ ناموں پر مشاورت جاری
  • شاندار پرفارمنس کے باوجود نظر انداز ہونے پر بھارتی کھلاڑی کا بیان سامنے آگیا
  • چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز:پاکستانی اسکواڈ کے لیے مشاورت جاری،صائم کی جگہ متبادل لانے کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی: صائم کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں متبادل لانے کا فیصلہ
  • صائم کا مستقبل کیا! ڈاکٹرز نے سرجری سے انکار کردیا، مگر کیوں؟
  • قومی اسمبلی : اپوزیشن کا ہنگامہ ، کورم نشاندہی پرا اجلاس کچھ دیر کھچ دیر کیلئے ملتوی : مالی خسارہ مزید کم ہوگا وزیرمملکت خزانہ
  • ہم جب تک 20 وکٹیں حاصل کرتے رہیں گے تب تک خوش رہیں گے : شان مسعود
  • پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان
  • محمد رضوان اور سعود شکیل کی پارٹنرشپ اہم تھی، میچ جیتنےپر شان مسعود کی گفتگو