پاکستانی ون ڈے سکواڈ کی تشکیل،بڑے نام سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پاکستانی ون ڈے سکواڈ کی تشکیل کیلئے سلیکٹرز نے سر جوڑلیے، صائم ایوب کے متبادل کیلئے فخر زمان کا نام سامنے آ گیا ہے۔ عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی ٹیم میں شرکت غیر یقینی نظر آنے لگی،پاکستان ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان فروری میں سہہ فریقی سیریز میں شیڈول ہے،سلیکشن کمیٹی نے سہہ ملکی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کے لئیے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صائم ایوب کی میگا ایونٹ میں شرکت تاحال مشکوک ہے، سہہ فریقی سیریز کی پاکستانی ٹیم ہی چیمپئینز ٹرافی کی ٹیم ہو سکتی ہے ، آوٹ آف فارم عبداللہ شفیق اور عثمان خان کے بھی ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔فخر زمان کی سکواڈ میں شمولیت یقینی نظر آ رہی ہے،امام الحق اور حسیب اللہ کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے، محمد رضوان ،بابر اعظم ، سلمان آغا ، طیب طاہر ، عرفان خان ، محمد حسنین ، نسیم شاہ ، شاہین آفریدی حارث روف ،کامران غلام ، ابرار احمد ،سفیان مقیم بھی سکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں ۔خیال رہے کہ پاکستان کے علاوہ چیمپئینز ٹرافی کی تمام ٹیموں نے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے ،پاکستان آئی سی سی کو ابتدائی سکواڈ کے نام بھجوا چکا ہے ،11فروری تک حتمی اسکواڈ کا لازمی اعلان کرنا ہے ، سہہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چیمپئینز ٹرافی: بھارت کا میزبان ’پاکستان‘ کا نام اپنی جرسی پر لکھنے سے انکار
بھارتی ہٹ دھرمی ختم نہ ہوئی، پہلے چیمپئینز ٹرافی کھیلنے پاکستان آںے سے انکار کیا، پھر اپنے میچز دبئی منتقل کرائے اور اب اپنی جرسی پر میزبان پاکستان کا نام درج کرنے سے بھی انکار کر دیا۔
پاکستان اور دبئی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو لے کر ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ بھارت نے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک کا نام ”پاکستان“ چھاپنے پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔ اگرچہ بھارت کے میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے لیکن پاکستان اب بھی ٹورنامنٹ کا باضابطہ میزبان ہے۔
بھارتی کی اس حرکت پر پاکستان کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر کھیل میں سیاست شامل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
پی سی بی آفیشل نے کہا کہ بی سی سی آئی نہیں چاہتا کہ بھارتی ٹیم کی جرسیوں پر ”پاکستان“ کا نام درج ہو۔ اس سے قبل بھارت نے اپنے کپتان روہت شرما کو پری ٹورنامنٹ ایونٹ کے لیے پاکستان بھیجنے سے بھی انکار کر دیا تھا جہاں دیگر ٹیم کے کپتانوں کا فوٹو شوٹ ہونا تھا۔
پی سی بی آفیشل کی جانب سے بھارتی نیوز ایجنسی کو واضح طور پر کہا گیا کہ ہمیں یقین ہے کہ آئی سی سی ایسا نہیں ہونے دے گا اور پاکستان کی حمایت کرے گا۔