بلوچستان: گرینڈ ہیلتھ الائنس کے حکومت سے مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
حکومتِ بلوچستان اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے تمام گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کر دیا گیا ہے، حکومت جی ایچ اے کے تمام مطالبات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت ایف آئی آر، شوکاز، 3 ایم پی او سمیت تمام تادیبی کارروائیاں ختم کرے گی۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے اور تمام سروسز کی بحالی کا اعلان کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال 10 روز سے جاری تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئی، خواجہ آصف
پی ٹی آئی کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئی، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اپس میں بھائی ہیں تو بھائیوں میں ملاقات ہوتی رہتی ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ جب مذاکرات شروع ہوئے تو ان کے خلاف مقدمہ چل رہا تھا اور گواہیاں بھی ہوچکی تھیں۔وزیردفاع کا کہنا تھا انہوں نے خود کہا ہوا ہے کہ کیس کا فیصلہ مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہوگا، سیاست میں مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، پی ٹی آئی نے تصدیق کردی کہ ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے بحال ہوگئے ہیں۔رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بحال ہو گئے ہیں تو پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کا مقصد تھا کہ اسٹیبلشمنٹ تک پہنچے وہ پہنچ گئے ہیں۔
قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی۔خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں دوست ممالک صدیوں پرانے مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں، پاکستان اور ایران کے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں، ہمارے دو طرفہ تعلقات تمام شعبوں میں مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ملاقات کے دوران مشترکہ بارڈر مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ دونوں اطراف نے مستقبل میں مشترکہ مفاد کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا عزم کیا۔