ترکیہ، ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 76 ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم لکڑی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جا پہنچی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم لکڑی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ یہ آگ 12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے بچنے کے لیے 2 افراد نے عمارت سے باہر چھلانگ لگا کر بچنے کی کوشش کی تاہم دونوں زندگی کی بازی ہار گئے۔ آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جا پہنچی ہے اور 50 سے زائد افراد اس واقعے میں زخمی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں 12 گھنٹے لگے اور واقعے کے بعد ہوٹل مالک سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اپر کوہستان: داسو ڈیم کے قریب 2 بسیں ٹکرا گئیں، متعدد افراد زخمی
—فائل فوٹواپر کوہستان میں داسو ڈیم کے قریب 2 بسوں میں تصادم کی وجہ سے متعداد افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں بسوں کے ڈرائیور اور دیگر زخمی بری طرح پھنسے ہوئے ہیں، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں انڈس ہائی وے پر شاہ والی کے مقام پر گہری دھند کے باعث 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔