لاہور،شہری پھل اور سبزیاں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہورمیں شہری پھل اور سبزیاں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔مارکیٹ میں پیاز 120، ٹماٹر 100 ، لہسن 720 ، ادرک 480 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، پھلوں میں سیب 400 ، امرود 200 ، انار بدانہ 950 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، کیلا 220، کینو 540، فروٹر 400 روپے فی درجن میں دستیاب ہے۔ مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 595 روپے ہو گئی، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے مقرر، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 50 روپے میں دستیاب ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے اضافے کے بعد 339400 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 514 روپے اضافے کے بعد 290980 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 266741 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 06 ڈالر اضافے کے بعد 3224 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا