اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،4کاروائیوں میں 5ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔کارروائیوں میں1کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 112.529 کلو گرام منشیات برآمدہوئی، پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 11.129 کلو گرام آئس برآمدہوئی۔ہرن مینار انٹرچینج ایم 2شیخوپورہ کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 24کلو افیون 70.

8 کلو چرس اور 1.2 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار، ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر مسافر بس میں سوار خاتون سمیت ملزم سے 1.7 کلو افیون اور 1.2 کلو چرس برآمد۔ لاہور میں بحریہ ٹاؤن کے قریب ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی 2.5 کلو کیٹا مائن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔    

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب  کا پتنگ بازی کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور: پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پتنگ لوٹتے ہوئے 12 سالہ بچہ بجلی کی تار سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ میں پتنگ کی ڈور کے باعث کرنٹ لگنے سے بچے کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زخمی بچے کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
مریم نواز نے پتنگ بازی کے جان لیوا دھندے پر کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا تھا کہ صوبائی اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کرلیا ہے، جس کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائے دی جائے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کرلیا۔
پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی، پتنگ کی تیاری، فروخت و نقل و حمل پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔
پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی، پتنگ بازی کے مقصد کے لیے استعمال ہونے والے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون, 1 لاکھ 500 سے زائد چالان ٹکٹ جاری
  • بس میں سوار خاتون و دیگر ملزمان سے ایک کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
  • کوئٹہ: منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار
  • وزیراعلیٰ پنجاب  کا پتنگ بازی کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
  • لاہور؛ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں نائیجیرین باشندے سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں لاکھوں مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد
  • پشاور سے جدہ کے مسافر کے کپڑوں میں جذب 11 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار
  • سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والا شخص گرفتار
  • پڈعیدن،نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون جاری