وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چین میں زرعی شعبے کی تربیت کیلئے بھیجے جانے والے طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت. وزیرِ اعظم کی پورٹل کے ذریعے درخواستوں  کی سکروٹنی کے دوران سلیکشن کے معیار پر پورا نہ اترنے والے طلباء و طالبات کی شکایات کے اذالے کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کی.

چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس کی زرعی شعبے میں ترقی بے مثال ہے.  اپنے دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے زرعی شعبے میں پاکستانی طلباء کی جدید تربیت کی درخواست کی تھی.  پاکستانی طلباء و طالبات کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی. اللہ کے فضل و کرم سے بہت جلد طلباء و طالبات کا پہلا بیچ زراعت کے شعبے میں جدید تربیت کیلئے چین روانہ ہوگا. زرعی شعبے کی جدید تربیت کیلئے چین جانے والے طلباء و طالبات میں 10 فیصد خصوصی کوٹہ بلوچستان کے طلباء کیلئے مختص کیا گیا. چینی قیادت اور چینی یونیورسٹیوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستانی طلباء کو چین میں زراعت کی جدید تربیت کا موقع دیا.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستانی طلباء طلباء و طالبات جدید تربیت تربیت کی چین میں

پڑھیں:

وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف

فوٹو: فائل

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔

پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بےقابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کرکے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سے سفیر ترکیہ ‘ ایران کی ملاقات عدالتی شعبے کو فروغ دینے پر اتفاق
  • چیف جسٹس سے ترکیہ اور ایران کے سفیر کی ملاقات، عدالتی شعبے میں تعلقات کوفروغ دینے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا حکومت کا مڈل اسکول کی طالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کا اعلان
  • حکومت کا مڈل سکول کی طالبات کو مفت ٹرانسپورٹ دینے کا اعلان
  • ڈیڑھ لاکھ ہنر مند افراد کو روزگار کیلئے بیلا روس بھیجیں گے؛ وزیراعظم
  • وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف
  • پاکستانی مزدورں کی ہلاکت، وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران سے کارروائی کا مطالبہ
  • پاکستان کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کی میتوں کی حوالگی کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ
  • پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ، ایرانی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دے، شہباز شریف
  • پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ: ایرانی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دے، وزیراعظم