سیف علی خان کی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد پہلی جھلک سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان کو 6 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیف علی خان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اداکار اسپتال سے بھاری سیکیورٹی کے ہمراہ اپنے اپارٹمنٹ پہنچے تو مداحوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھی۔
ڈینم جینز کے ساتھ سفید رنگ کی شرٹ پہنے اور گلاسز لگائے سیف علی خان نے اپارٹمنٹ میں داخل ہونے سے پہلے ہاتھ ہلا کر مداحوں کی پُرجوش محبت کا جواب دیا۔
اداکار کی گھر واپسی مداحوں اور اہلِ خانہ کے لیے راحت کا لمحہ ہے جو ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے تھے۔
سیف علی خان کو ڈاکٹرز کی جانب سے ابھی ایک ہفتے کے لیے مکمل بیڈ ریسٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 16 جنوری کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے گھر پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران ان پر چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا تھا۔
حملے کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیف علی خان اسپتال سے کے لیے
پڑھیں:
اسٹیج ڈراموں میں خواتین اداکار کیسے ملبوسات زیب تن کریں؟ منظوری حکومت دے گی
پنجاب میں اسٹیج اداکارائیں اب اپنے ملبوسات بھی صوبائی حکومت سے منظور کروائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق ڈرامے میں ملبوسات کیسے ہوں گے، وہ بھی حکومت منظور کرے گی، نئے ڈراما ایکٹ میں اداکاراؤں کے ملبوسات صوبائی حکومت کی مانیٹرنگ ٹیم سے پاس کروائیں جائیں گے۔
خواتین اداکاروں کے ملبوسات بھی ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی میں شامل ہیں، کئی اداکارائیں ملبوسات ہی ایسی تیار کرواتی ہیں جو ڈراما ایکٹ کے خلاف ہوتے ہیں، ڈراما ایکٹ اسی ہفتے اسمبلی سے پاس ہو جائے گا۔