لودھراں: انسدادِ پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لودھراں میں انسدادِ پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو گی۔
لودھراں کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کا کہنا ہے کہ 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم 7 فروری تک جاری رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں 5 سال سے کم عمر کے 3 لاکھ 85 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے لیے 1553 ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیو مہم کے لیے 1459 موبائل، 68 فکسڈ اور 26 ٹرانزٹ ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پولیو مہم
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔سوموار کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے 32 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کر دی۔واضح رہے کہ سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف حسن ابدال، حضرو، اٹک، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں۔