کراچی: غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت، ملزم گرفتار، 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی کے علاقے کھارادر گولڈ مارکیٹ میں ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق جیولرز شاپ سے 2 کروڑ 17 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔
ملزم بلال احمد غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہے۔
نعمان صدیقی نے بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی میں 13000 امریکی ڈالرز، 7000 درہم، 6 ہزار ریال، 1 کروڑ 2 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی اور 1000 کینیڈین ڈالرز شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ کارروائی میں موبائل فون بھی برآمد ہوا اور حوالہ ہنڈی کے شواہد مل گئے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی کی خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی کی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: غیر ملکی کرنسی کی کرنسی
پڑھیں:
پشاور سے جدہ کے مسافر کے کپڑوں میں جذب 11 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران جدہ کے مسافر کے پاس موجود کپڑوں میں جذب 11 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق چیکنگ کے دوران ماہر عملے نے مسافر بخت زمین کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نے آئس ہیروئن کوٹڈ کپڑے اپنے سامان میں مہارت سے چھپا رکھے تھے تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے نہ صرف ان کپڑوں میں منشیات کی موجودگی کا پتہ لگا لیا بلکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 11 کلوگرام سے زائد وزنی آئس ہیروئن کوٹڈ کپڑے برآمد کرکے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش بھی ناکام بنادی۔
اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کےلیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔