معروف پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف کی مبینہ بہن، شازیہ اشرف اعوان، کا ایک بیان سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جس میں انہوں نے خود کو عمران اشرف کی حقیقی بہن قرار دیا ہے تاہم اب اداکار نے اس پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔

 شازیہ نامی خاتون کا کہنا ہے کہ عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔

اپنے انٹرویو میں شازیہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران اشرف کو بڑی دعاؤں کے بعد پایا تھا، کیونکہ ان کے ایک بھائی علی عباس کا انتقال ہو گیا تھا۔ تاہم، شازیہ کے مطابق شہرت حاصل کرنے کے بعد عمران اشرف نے ان سے تعلق ختم کر لیا ہے، جو ان کے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران اشرف ایک محنتی شخص ہیں اور انہوں نے ماؤں اور بہنوں کی دعاؤں سے کامیابی حاصل کی ہے، لیکن رشتوں کی اہمیت کو نہیں بھولنا چاہیے۔

شازیہ اشرف نے کہا کہ وہ عمران اشرف کی بہن کے طور پر اپنی شناخت چاہتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ عمران شاید ان سے اس وجہ سے نہیں ملتے کیونکہ وہ طلاق یافتہ ہیں اور ممکنہ طور پر میڈیا میں کسی تنازعے کا شکار ہونے سے گھبرا رہے ہیں۔

تاہم ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر اداکار عمران اشرف نے خاتون کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ عمران اشرف ایک ورسٹائل اور باصلاحیت اداکار اور میزبان ہیں۔ وہ مقبول ٹی وی ڈراموں جیسے ’رانجھا رانجھا کردی‘، ’دل لگی‘، ’الف اللہ اور انسان‘، ’رقصِ بسمل‘، ’مشک‘، ’کہیں دیپ جلے‘، سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ اس وقت وہ ایک نجی چینل کے مشہور کامیڈی ٹاک شو ’مذاق رات‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمران اشرف کی انہوں نے کہ عمران

پڑھیں:

وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا

وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا، ملزم کو فرار کرانے کے لیے اسلام آباد پولیس مبینہ طور پر سہولت کار نکلی۔

دستاویز کے مطابق ملزم بلیک لسٹڈ اور 105 تولہ سونے کی چوری کے مقدمہ میں مرکزی ملزم ہے، ملزم سفیان زاہد کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں وفاقی پولیس نے ڈلوایا، ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا، امیگریشن حکام نے متعلقہ تھانے سے رابطہ کیا مگر پولیس نے گرفتاری سے انکار کیا، پولیس کے انکار پر ایف آئی اے کو ملزم کو رہا کرنا پڑا،دوران تحقیقات ملزم سفیان کے خلاف واضح ثبوت حاصل ہوئے، حاصل ہونے والے ثبوتوں کی بنا پر پولیس نے ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی۔

متعلقہ مضامین

  • پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میں 13 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی
  • وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا
  • افغانستان؛ مسجد کے قریب بم دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی
  • تاج محل کا حقیقی وارث ہونے کا دعویٰ، شہری نے سب کو حیران کر دیا
  • اڈیالہ جیل میں امریکی پاکستانیوں کے گروپ کی عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی، انگریزی روزنامے کا دعویٰ
  • توشہ خانہ 2 کیس، اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی
  • افغان حکومت اپنی سرزمین سے آپریٹ ہونے والی دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف
  • سنگاپور ایئرپورٹ سے پرفیوم چوری کرنے والی آسٹریلوی خاتون 2 سال بعد گرفتار
  •  وزیراعلی پنجاب خاتون ہیں، انھیں احتجاج کرنے والی خواتین کا کیوں خیال نہیں؟ حافظ نعیم الرحمن 
  • زہریلی شے کھلا کر قتل، قیمتی اشیا چرانے والی خاتون گرفتار