پشاور:

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آرمی چیف کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے وزرا کی فوج کو صف آرا کر دیا ہے۔ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔

انہوں  نے کہا کہ شہباز شریف فرینڈلی فائر کی زد میں آ چکے ہیں۔ فوج اور خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کر رہے ہیں جب کہ جعلی حکومتی وزرا فوج کی قیادت کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ 

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف کو معلوم ہے کہ ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی ہے تو پھر وزرا اول فول بیان اور وضاحتیں کیوں دے رہے ہیں؟ ۔ جعلی حکومت کی توجہ مہنگائی اور دہشت گردی کے خاتمے پر نہیں، آرمی چیف کی ملاقاتوں پر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف نواز شریف فوج کی

پڑھیں:

آرمی چیف سے ملاقات سکیورٹی معاملات پر تھی، غیر سنجیدہ لوگ مذاکرات خراب مت کریں، بیرسٹر گوہر

آرمی چیف سے ملاقات سکیورٹی معاملات پر تھی، غیر سنجیدہ لوگ مذاکرات خراب مت کریں، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز

اسلا م آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی سماعت کے بعد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹراپارٹی انتخابات کرائے، پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہا ہے۔

گوہر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف پانچ درخواستگزاروں نے انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا، اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے، تحریک انصاف کا نشان خان صاحب ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے عمرایوب نے اسپیکر کو خط لکھا، شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے خط لکھا ہے، جب تک نئے چیف الیکشن کمشنر نہیں آتے آئینی طور پر یہی کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھاتے ہیں ان کے شکر گزار ہیں، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں آرمی چیف سے ملاقات سیکیورٹی معاملات پر تھی، ایک ملاقات کو بیک ڈور رابطہ کہا جارہا ہے ایسا نہیں ہے، سب سے کہتا ہوں اس معاملے کو سنجیدہ لیں، ایگریسیو موڈ میں نہ رہیں، کچھ غیر سنجیدہ لوگ مذاکرات کو خراب مت کریں، مذاکرات ملک اور جمہوریت کی ضرورت ہے، مذاکرات کو سنجیدگی کے ساتھ کامیاب بنائیں، مذاکرات کے لیے کھلے دل کے ساتھ بیٹھیں۔

متعلقہ مضامین

  • سزا کیخلاف اپیل تیار ہوگئی، کل یا پرسوں دائر کریں گے، بیرسٹر علی ظفر
  • وزیراعظم کو بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف ملاقات کا علم ہے، خواجہ آصف
  • بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے عوام پر تھونپے جا رہے ہیں: مصطفی ٰ نواز کھوکھر
  • بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے عوام پر تھوپے جا رہے ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • آرمی چیف سے ملاقات سکیورٹی معاملات پر تھی، غیر سنجیدہ لوگ مذاکرات خراب مت کریں، بیرسٹر گوہر
  • نواز شریف کی پی ٹی آئی سے مذاکرات پر وزیراعظم کو اہم ہدایت
  • نواز شریف نےاپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانےکا مشن سونپ دیا، بیرسٹر سیف
  • عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف
  • عمران خان کو شریف خاندان کیطرح کرپشن، منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف