یوٹیلیٹی سٹورز کے آپریشن بند، اثاثے حفاظی تحویل میں لینے کی تیاری شروع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے اور اثاثے و پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دی۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی بنا دی ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری صنعت و پیداوار کمیٹی ارکان میں شامل ہیں، کمیٹی ارکان میں سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ نےکمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کر لیے ہیں، کمیٹی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کا طریقہ کار متعین کرے گی۔
چیمپئنز ٹرافی ، پاکستانی سکواڈ سے کن کھلاڑیوں کو باہر کیئے جانے کا امکان ہے؟ بڑی خبر
ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی کارپوریشن کی پراپرٹی، اثاثوں کی حفاظت، مینٹیننس کے لیے انتظامات کا تعین کرےگی، کمیٹی کارپوریشن کے ملازمین سرپلس پول میں شامل کرنے کے لیے انتظامات کا جائزہ بھی لےگی۔اس کے علاوہ ملازمین کو دیگر حکومتی اداروں کی اسامیوں میں ضم کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ رمضان پیکج کی فراہمی کیلئے بی آئی ایس پی کے ساتھ کوآرڈینیشن حکمت عملی بنائی جائے گی، کمیٹی کے لیے وزارت صنعت و پیداوار سیکٹیریل سپورٹ فراہم کرے گی، کمیٹی 7 روز کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔
خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی بنانے پر غور شروع کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کارپوریشن کے کمیٹی کے کے لیے
پڑھیں:
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا امکان
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری سے قبل ملازمین کی تعداد کم کرنے کی تجویز ہے۔
محکمہ صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے مستقبل کے فیصلوں سے متعلق وزارت خزانہ سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ سے رائے لینے کے بعد سمری ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کارپوریشن کے خسارے میں چلنے والے اسٹورز بند کرنے کا عمل پہلے ہی جاری ہے۔
وفاقی حکومت نے اگست 2024ء میں یوٹیلیٹی اسٹورز کےلیے سبسڈی روک دی تھی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا نام نجکاری کے پروگرام میں شامل ہے۔ حکومتی 5 سالہ نجکاری پروگرام کے دوسرے مرحلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری ہوگی۔