ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر، سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ عمران خان کو ڈیل آفر نہیں ہورہی ،پروپیگنڈے میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔

 ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوا تو حیران کن نہیں ہوگا۔

 دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے  (ن) لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تو معذرت کرلوں گا۔

ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ

 انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں، انہیں ڈیل آفر نہیں ہورہی، اگر ہوئی تو ایک منٹ میں ہوجائے گی جبکہ پی ٹی آئی ٹوٹ کرختم ہوچکی ہے اور پروپیگنڈے میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

لارجر بینچ کی عدم دستیابی پر ملٹری کورٹ ٹرائل کیس ڈی لسٹ

اسلام آباد: 7 رکنی لارجر بینچ کی عدم دستیابی پر ملٹری کورٹ ٹرائل کیس ڈی لسٹ ہوگیا، رجسٹرار آفس نے نوٹس جاری کردیا۔
رجسٹرار آفس نے 20 اور21 جنوری کی سماعت ڈی لسٹ کرنے کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا ۔
انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بانی پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کل سماعت کرےگا۔
آئینی بینچ میں دھاندلی کیخلاف شیر افضل مروت کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی، سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف قتل کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا  ۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کل سماعت کریگا، ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز پر ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ۔
اس کے علاوہ طلبا یونینز پر پابندی کیخلاف درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ہی 6 رکنی آئینی بینچ کل اس پر سماعت کرےگا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو ڈیل آفر نہیں ہورہی: فیصل واوڈا
  • عمران خان کو ڈیل آفر نہیں ہو رہی : فیصل واوڈا 
  • جمہوریت اور اسٹیبلشمنٹ سے پہلے عدلیہ کو ٹھیک کرنا ہوگا، فیصل واوڈا
  • خراب جوڈیشل سسٹم پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، فیصل واوڈا
  • بانی پی ٹی آئی دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں، انھیں ڈیل آفر نہیں ہو رہی، فیصل واوڈا
  • سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹ ٹرائل کے بارے میںکیس ڈی لسٹ کردیا گیا
  • سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹ ٹرائل بارے کیس ڈی لسٹ کردیا گیا
  • سپریم کورٹ: ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس ڈی لسٹ
  • لارجر بینچ کی عدم دستیابی پر ملٹری کورٹ ٹرائل کیس ڈی لسٹ