وزیراعظم کی آمدپرکورم کامسئلہ حل،PTI کا ’’اوو،اوو‘‘
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(طارق محمود سمیر)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طویل عرصے کے بعدقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ہی کورم کا مسئلہ بھی حل ہوگیا،وزیراعظم کی ایوان میں آمدکے پیش نظرحکومتی ارکان نے ایوان کارخ کیاجن کی عدم دلچسپی کے باعث گزشتہ کچھ عرصے سے سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کوایوان کی کارروائی چلانے میں مشکلات کاسامناتھاکیونکہ اپوزیشن کی جانب سے بارہاکورم کی نشاندہی پرانہیں اجلاس ملتوی کرناپڑتاتھا جس سے پارلیمانی عمل متاثرہورہاتھا ،اس صورت حال کے پیش نظر حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے بھی وزیراعظم کی ایوان میں آنے کی شرط رکھی تھی اور سپیکرایازصادق نے اس بارے میں اپنے تحفظات وزیراعظم تک پہنچائے تھے ،امیدہے کہ وزیراعظم اب باقاعدگی سے ایوان کے اجلاسوں میں شرکت کررہیں گے تاکہ پارلیمنٹ کی کارروائی احسن طریقے سے چلائی جاسکے ،ادھر وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور اوووو اوووو کی آوازیں لگانا شروع کردیں جب کہ مسلم لیگ ن کے اراکین نے بھی جوابی نعرے بازی کی ،ادھرسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی اور انہیں پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے تناظر میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا،اس موقع پر وزیرقانون بھی موجود تھے حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کے مطالبات پر جواب کو حتمی شکل دی جارہی ہے بظاہرحکومت نومئی اور26نومبرکے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پرآمادہ نہیں ہے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکاکہناہے کہ دومیں سے کوئی ایک مطالبہ بھی پورانہ ہواتو مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے ،اس صورت حال میں پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کیمستقل کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ حکومت ،اپوزیشن کمیٹیوں کی آئندہ نشست مذاکرات کے مستقبل کاتعین کریگی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد، پی ٹی آئی اراکین کا اووو اووو کرکے احتجاج
وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے تو اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی اور احتجاج کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے اووو اووو کی صدائیں بلند کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں اور رہائی کے لیے بھی نعرے بازی کی گئی۔
مزید پڑھیں: سینیٹ اجلاس: احسن اقبال کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان کا ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج
اپوزیشن ارکان کی جانب سے کون آیا کون آیا، چور آیا چور آیا کے نعرے بھی لگائے گئے جبکہ حکومتی ارکان کی جانب سے دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا کے جوابی نعرے لگائے گئے۔ اس شور شرابے میں اسپیکر ایاز صادق کی بات بھی نہ سنی گئی۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی: پاکستان تحریک انصاف کا ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ
حکومتی ارکان وزیراعظم شہباز شریف کی نشست کے قریب اور اپوزیشن بینچوں کے درمیان کھڑے ہوگئے۔ حکومتی ارکان وزیر اعظم سے مصافحہ بھی کرتے رہے جبکہ خواتین حکومتی ارکان نے وزیراعظم کی نشست پر جاکر ان سے خیریت دریافت کی۔ اپوزیشن ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حق میں کتبے بھی اٹھا رکھے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اوووو پی ٹی آئی شہباز شریف قومی اسمبلی