Express News:
2025-01-22@08:49:12 GMT

ملک میں بارشوں کی کمی سے خشک سالی کا خدشہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

ملک میں بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 4 مہینوں میں معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ بارشوں کی کمی کے باعث موسم گرما بھی جلد آنے کا امکان ہے۔ یکم ستمبر سے 15 جنوری تک سندھ میں 52 فیصد اور بلوچستان میں 45 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب میں بارشوں میں 42 فیصد کمی ہوئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں خطہ پوٹھوہار ، لیہ ، بھکر اور ملتان میں ہلکی خشک سالی نمودار ہوچکی ہے۔ پنجاب کے بارانی علاقوں میں زیادہ بارش کا امکان نہیں ہے۔ بارش نہ ہونے سے خشک سالی کی صورتحال میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

راجن پور،بہاولپور،بہاولنگر سرگودھا،خوشہاب،میانوالی میں ہلکی خشک سالی کا آغاز ہوچکا ہے۔ سندھ میں بھی کراچی ٹھٹھہ بدین حیدرآباد سمیت 10 شہروں میں ہلکی خشک سالی کے آثار ہیں۔ بلوچستان میں اورماڑا خاران تربت کیچ پنجگور سمیت مختلف شہروں میں  ہلکی خشک سالی نمودارہوچکی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پختونخوا؛ بیشتر اضلاع میں بادل اور بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان

پشاور:

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور کچھ علاقوں میں بارش ہوئی جب کہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جب کہ دیر، چترال، شانگلہ ،سوات، تور غر ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں ہلکی بارش  ریکارڈ ہوئی  تھی۔ا س کے علاوہ سب سے زیادہ چترال میں  8 ملی میٹر بارش  اور  پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز کالام میں 6ملی میٹر ،مالم جبہ 4 ملی میٹر، دیر ،بنوں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اُدھر کالام میں درجہ  حرارت منفی 2، مالم جبہ منفی 5 ،پاراچنار منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
  • ملک میں ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ
  • محکمہ موسمیات نے ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ ظاہر کردیا
  • محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا اندیشہ ظاہر کردیا
  • پختونخوا، بیشتر اضلاع میں بادل اور بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان
  • ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • پختونخوا؛ بیشتر اضلاع میں بادل اور بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان
  • مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان، کراچی میں بھی سردی مزید زور پکڑے گی
  • موسم سرما کے دوران بارشوں میں 50 فیصد تک کمی کیوں؟