Express News:
2025-01-22@08:52:21 GMT

ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

 کشمیر،گلگت بلتستان  ، بالائی خیبر پختونخوا ,شمال مغربی بلوچستان میں بارش  اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع  جزوی ابر آلود رہے گا۔  چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام،  ایبٹ آباد اور  وزیرستان میں  چند مقامات پر   ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا  ہوسکتی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم سرد اور خشک  رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ کوئٹہ، زیارت ، چمن، پشین ، قلعہ عبداللہ ، بارکھان اور چاغی میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر رہنے اور بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان بارش اور

پڑھیں:

کراچی میں پھر سردی بڑھنے کا امکان

—فائل فوٹو

کراچی میں جنوری کا آخری ہفتہ سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں 23 اور 24 جنوری کے دوران  درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ جنوری کا آخری ہفتہ سرد رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ فروری کے ابتدائی ہفتے میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

پاکستان کے معاشی حب کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 14سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار 8 سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے۔

قلات میں درجۂ حرارت صفر ڈگری ریکارڈ

دوسری جانب ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ بلوچستان میں بھی مسلسل برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق  بلوچستان کے شمالی سمیت بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد ہے۔

آج کوئٹہ، مستونگ، زیارت، چمن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چاغی، نوشکی، قلات، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ہے۔

وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد ہے جبکہ آج پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔

 کوئٹہ میں آج کم سے کم  درجۂ حرارت  گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں بارشوں کی کمی سے خشک سالی کا خدشہ
  • پختونخوا، بیشتر اضلاع میں بادل اور بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان
  • ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • پختونخوا؛ بیشتر اضلاع میں بادل اور بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان، کراچی میں بھی سردی مزید زور پکڑے گی
  • کراچی میں پھر سردی بڑھنے کا امکان
  • اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان
  • آج بروز پیر20جنوری2025 موسم کی صورتحال جانیں