دفاتر جاتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
عابد چوہدری: گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک سالے اور بہنوئی پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان علی الصبح 4 سے 8 بجے تک شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق گروہ کے ارکان کی شناخت داؤد اور سنی مسیح کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزمان کو فردوس مارکیٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے ہزاروں روپے نقدی، 2 پستول، 3 موبائل فونز اور چوری شدہ 125 دیگر اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔
ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ
پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ماہ قبل، ملزمان نے گارڈن ٹاؤن میں ایک ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک شہری کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کیا تھا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہر میں امن و سکون قائم رکھا جا سکے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
قتل کیس میں ناقص تفتیش؛ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں، جسٹس محسن
اسلام آباد:قتل کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس سامنے آئے ہیں۔
قتل کیس کی ناقص تفتیش پر جسٹس محسن اختر کیانی نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہا کیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں، جب ملزمان بری ہوتے ہیں تو لوگ عدالتوں اور اس ملک پر لعنتیں بھیجتے ہیں۔
وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ پولیس نے جو چیز ملزم سے برآمد کرنی تھی وہ مقتول کے والد سے برآمد کی، ملزم سے برآمد ہونے والی چیز مقتول کے والد سے برآمد کرنے سے ملزم کو اسکا فائدہ پہنچایا گیا۔