عمران اشرف کی خفیہ بہن نے اداکار کی حقیقت بے نقاب کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و میزبان عمران اشرف کو تو سب ہی جانتے ہیں لیکن آج انکی ایک پراسرار بہن بھی منظر عام پر آگئیں ہیں جو نہ صرف عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کررہی ہیں بلکہ اداکار کا منفی چہرہ بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کررہی ہیں۔رانجھا رانجھا کردی، دل لگی، الف اللہ اور انسان، رقصِ بسمل، مشک، کہیں دیپ جلے، بدذات، اور نمک حرام جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری سے مشہور عمران اشرف ان دنوں نجی چینل پر ’مذاق رات’ نامی ٹاک شو کی میزبانی کرکے خوب داد وصول کررہے ہیں۔ساتھ ہی وہ اداکارہ سونیا حسین کیساتھ نئے ڈراما سیریل ’معصوم’ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔لیکن سوشل میڈیا صارفین کو اس وقت دھچکا لگا جب اداکار کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی ایک خاتون شازیہ اشرف اعوان نے عوامی طور پر عمران اشرف کے خلاف بیان دیا۔
شازیہ اشرف کا بیان:
اس خاتون نے پہلے تو اپنا نام شازیہ اشرف اعوان بتایا اور پھرد دعویٰ کیا کہ وہ عمران اشرف کی بڑی بہن ہیں۔شازیہ اشرف کے مطابق ہم سیالکوٹ کے علاقے رتوال سے ہیں۔ بہت دعاؤں کے بعد ہمیں عمران اشرف جیسا بھائی ملا۔ ہمارے ایک بھائی علی عباس بھی ہیں جن کا انتقال ہوگیا ہے، اور میں نے عمران کے لیے اللہ سے دعا کی تھی۔ وہ ایک بہترین انسان ہے جس نے سخت محنت سے یہ مقام حاصل کیا’۔شازیہ بتاتی ہیں کہ لیکن وہ اپنی بہنوں کا خیال نہیں رکھتا۔ ہمارے والد کا نام محمد اشرف اعوان اور والدہ کا نام زہرہ ہے۔ ہم تین بہنیں اور دو بھائی ہیں، اور ہمارے ایک سوتیلے بھائی عباس اشرف اعوان بھی ہیں۔’شازیہ نے اپنی روداد سناتے ہوئے مزید یہ بھی بتایا کہ’مجھے بہت دکھ ہوتا ہے کہ ہمارا ایسا بھائی ہے جو اپنی بہنوں کو نظر انداز کرتا ہے۔
وہ نہ ہماری خیریت پوچھتا ہے نہ ہمیں ملتا ہے۔ اللہ سب کو خیال رکھنے والے بھائی دے۔ کامیابی اچھی چیز ہے لیکن عمران اشرف نے اپنے خون کے رشتے بھلا دیے ہیں۔’انہوں نے عمران اشرف سے اس تلخ رویہ کا مزید انکشاف کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ’ انہیں دنیا کے سامنے اپنے بہن بھائیوں کو متعارف کروانے میں شرم نہیں کرنی چاہیے۔ وہ مشہور ہونے کے بعد ہمیں پہچانتا بھی نہیں۔ ہم اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں لیکن یہ بہت تکلیف دہ ہے کہ وہ ہم سے دور ہو چکا ہے۔ اور جس عورت کو عمران اپنی بہن کہتا ہے کہ منہ بولی بہن تو ہوسکتی لیکن اصل بہن نہیں کیونکہ ان کی اصل بہن میں ہوں۔’ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عمران اشرف کی پراسرار بہن سے متعلق سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کیا۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عمران اشرف کی بہن کو یہ معاملہ نجی طور پر اپنے بھائی سے ملاقات کرکے حل کرنا چاہیے تھا جبکہ دیگر صارفین رنجھا رانجھا کردی کے اداکار سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنی بہن سے ملیں اور ان کے تمام خدشات کو دور کریں۔
جی سی یونیورسٹی لاہور کی ایم فل کی طالبہ کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عمران اشرف کی شازیہ اشرف اشرف اعوان اپنی بہن
پڑھیں:
سابقہ اہلیہ سے طلاق کیوں ہوئی؟ عمران خان نے بالآخر راز کھول دیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عمران خان، جو اپنی سادگی اور منفرد اداکاری کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی سابقہ شادی، بیٹی امامہ کے ساتھ تعلق، اور ذاتی جدوجہد کے حوالے سے دل کی باتیں بیان کیں۔
عمران خان نے 2011 میں اونتیکا ملک سے شادی کی تھی اور 2014 میں ان کی بیٹی امامہ کی پیدائش ہوئی۔ تاہم، 2019 میں عمران اور اونتیکا کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ اب عمران خان اداکارہ لیکھا واشنگٹن کے ساتھ تعلق میں ہیں۔
’ہم ایک دوسرے کو بہتر انسان بننے میں مدد نہیں دے پا رہے تھے‘ – عمران خان
فلم فیئر کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں عمران خان نے اپنی اور اونتیکا کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ رشتہ انہوں نے محض انیس سال کی عمر میں شروع کیا تھا، اور اُس وقت اُن کے ارادے نیک تھے، لیکن وقت کے ساتھ وہ رشتہ ایک جگہ آ کر رُک گیا۔
ان کے بقول: ’میں نے یہ رشتہ بہت چھوٹی عمر میں شروع کیا۔ اُس وقت ہم دونوں کی نیت نیک تھی۔ لیکن جب آپ نوعمری میں کوئی طویل مدتی رشتہ شروع کرتے ہیں تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کے تعلق کے انداز وہی کے وہی رہ جاتے ہیں اور وقت کے ساتھ وہ بہتر نہیں ہو پاتے۔ ہم ایک دوسرے کو بہتر انسان بننے میں مدد نہیں دے پا رہے تھے۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے اونتیکا سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تو وہ اپنی ذہنی صحت کی بحالی کے سفر کے وسط میں تھے۔
بیٹی امامہ کے ساتھ قریبی رشتہ عمران کی زندگی کا قیمتی ترین پہلو
عمران خان نے انٹرویو میں اپنی بیٹی امامہ کے ساتھ رشتے پر بھی کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ایک کھلا، دوستانہ اور پُراعتماد رشتہ بنانا چاہتے تھے اور خوشی ہے کہ وہ اس میں کامیاب رہے۔
ان کے الفاظ میں، ’میری اور امامہ کی بہت ہی قریبی اور کھلی ڈھلی دوستی ہے، جو میں ہمیشہ چاہتا تھا۔ میں چاہتا تھا کہ اسے میرے ساتھ مکمل راحت محسوس ہو، کہ میں اُس کے لیے ہوں، اور وہ بلا جھجک مجھ سے ہر بات کر سکے۔‘
’رات کو جب وہ دل کی باتیں کرتی ہے، تو وہ لمحات میرے لیے انمول ہیں‘
عمران نے مزید بتایا کہ وہ لمحے جب وہ اپنی بیٹی کو سونے کے لیے لٹاتے ہیں، اُن کے لیے جذباتی طور پر بے حد قیمتی ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا، ’رات کے وقت جب امامہ سونے جا رہی ہوتی ہے اور کمرے کی روشنی مدھم ہوتی ہے، وہ اپنے دل کی باتیں کرتی ہے۔ ان چند منٹوں میں جب وہ اپنی جذباتی کیفیات میرے ساتھ بانٹتی ہے، تو میں بے حد جذباتی ہو جاتا ہوں۔ ایسے لمحات واقعی انمول ہوتے ہیں۔‘
عمران خان کا یہ کھرا انداز، اپنے جذبات اور رشتوں کے بارے میں کھلے دل سے بات کرنا، اُن کی شخصیت کو مزید منفرد اور متاثر کن بناتا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون کا شاندار نظارہ کیاجا سکےگا