واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس سے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹار گیٹ فوری طور پر اے آئی انفرااسٹرکچر کی تعمیر شروع کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 500 ارب ڈالر کے اسٹار گیٹ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پروجیکٹ کا اعلان کر دیا۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اے آئی انفرااسٹرکچر میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوپن اے آئی، سافٹ بینک اور اوریکل اے آئی میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، اس سے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹار گیٹ فوری طور پر اے آئی انفرااسٹرکچر کی تعمیر شروع کرے گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک کے ٹک ٹاک خریدنے کے لیے میں تیار ہوں، ٹک ٹاک کے مالکان سے میری ملاقات ہوئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ کسی سے کہہ دوں کہ ٹک ٹاک خریدے اور نصف امریکا کو دے دے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر کو یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیئے، صدر پیوٹن مذاکرات کی میز پر نہیں آئے تو ممکن ہے کہ روس پر پابندیاں عائد کروں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کو یوکرین پر زیادہ اخراجات کرنے چاہئیں، ہم یوکرین کو اسلحہ بھیجنے کے مسئلے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر سے کہا ہے کہ یوکرین کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کریں، چین پر یکم فروری کو 10 فیصد ٹیرف سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر نے کہا کہ ارب ڈالر اے آئی

پڑھیں:

صدارت سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا بڑا فیصلہ

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2025ء) صدارت سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا بڑا فیصلہ، امریکی صدر کا کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث 1500 سے زائد افراد کے لیے معافی کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں بعد ہی کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث 1500 سے زائد افراد کے لیے معافی کا اعلان کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد دائیں بازو کی تنظیمیں ’پراؤڈ باؤز‘ اور ’اوتھ کیپرز‘ کے 14 ممبران کو سنائی گئی سزاؤں میں بھی کمی آئے گی۔ ان میں وہ ممبران بھی شامل ہیں جن کو بغاوت کی سازش کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا۔ بغاوت کی سازش کے جرم میں پراؤڈ بوائز تنظیم کے سابق سربراہ انریکی ٹاریو کو 22 سال قید جبکہ اوتھ کیپرز کے سربراہ سٹیورٹ بروڈز کو 18 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

معافی کے اعلان کے تحت امریکی اٹارنی جنرل کو 6 جنوری کے فسادات سے متعلق تمام زیر التوا کیسز کو ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران کہا کہ ’امید ہے کہ وہ آج رات کو ہی (جیل سے) باہر آ جائیں گے۔‘ امریکی صدر نے فسادیوں کو ’یرغمالیوں‘ کے طور پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 1500 سے زائد افراد کو ’مکمل معافی‘ دے دی ہے۔

سال 2021 کے انتخابات میں جو بائیڈن کی فتح کی باقاعدہ توثیق کے عمل کو روکنے کی کوشش کے سلسلے میں کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ہزار 583 حامیوں پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بارہا اس حملے میں حصہ لینے والوں کو معاف کرنے کا وعدہ کیا اور ان کے لیے ’محب وطن‘ اور ’سیاسی قیدی‘ جیسے القاب استعمال کیے۔

6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل فسادات میں ملوث افراد کے ساتھ جھڑپوں میں 140 سے زائد پولیس افسران زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے قریب ہزاروں کی تعداد میں موجود اپنے حامیوں سے خطاب میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس میں انہوں نے انتخابات میں شکست کے حوالے سے اپنے جھوٹے دعوؤں کو دہرایا تھا۔ تقریر کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو کانگریس پر دھاوا بولنے پر اکسایا تھا۔

ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر نینسی پیلوسی نے معافی کے اقدام کو امریکی نظام انصاف اور کیپیٹل ہل کی حفاظت پر مامور ’ہیروز‘ کی سنگین توہین قرار دیتے ہوئے کہا ’یہ شرمناک ہے کہ صدر نے ان پولیس افسران کو نظرانداز کرنے اور دھوکہ دینے کو اپنی اولین ترجیح سمجھا ہے جنہوں نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو ناکام کرنے کوشش کو روکنے کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں۔‘

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا 500 ارب ڈالر کے اسٹار گیٹ اے آئی پروجیکٹ کا اعلان
  • یوکرین مسئلہ، امریکی صدر کی چینی صدر سے مدد کی اپیل
  • ٹرمپ کی نئی انرجی پالیسی کام کر گئی‘ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی
  • صدارت سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا بڑا فیصلہ
  • ٹرمپ کی نئی انرجی پالیسی کام کر گئی؛ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی بحال سے متعلق اہم اعلان کر دیا
  • ٹرمپ کا ٹک ٹاک سے متعلق بڑا اعلان، امریکی صارفین خوش
  • جو بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کر دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی کھرب پتی کابینہ