لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کی ایم فل کی گولڈمیڈلسٹ طالبہ نے تین لڑکوں پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائدکیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں گینگ ریپ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا جب کہ مقدمے کی درخواست 21 جنوری کو دی گئی۔طالبہ نے الزام لگایا ہےکہ ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر دوستی کی، ناشتہ کرانے کے بہانے مسلم ٹاؤن بلایا، وہاں سے سندر کی نجی سوسائٹی میں لےگیا جہاں ملزم اور اس کے دو ساتھیوں نے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔

ایف آئی آر کے مطابق طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ہینڈ بیگ میں رکھی بہن کی چیک بک سے دو چیک بھی لے لیے۔ ملزمان نے راز فاش کرنے پر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی، پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ کر دیا گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی: گلشن اقبال سے 15 سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا، مقدمہ درج، تلاش شروع، پولیس

علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے 15 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق گلشن اقبال تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اہل خانہ کے مطابق لڑکی 17 جنوری کی رات کو لاپتہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے بہاولپور: لڑکی کا اغوا و مبینہ اجتماعی زیادتی، تیز اب بھی پھینکا گیا 16سالہ لڑکی اغوا، ایک نامزد سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج


پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے گلی کے سیکیورٹی گارڈ پر الزام عائد کیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ مٹیاری کا رہائشی اور کرمنل ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس کے مطابق لاپتہ لڑکی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • لاہور: طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی و ویڈیو بنانے کا مرکزی ملزم گرفتار
  • لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے تین افراد کی اجتماعی زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار
  • کراچی: گلشن اقبال سے 15 سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا، مقدمہ درج، تلاش شروع، پولیس
  • لاہور: نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ، 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج   
  • اسلام آباد: بچوں سے مبینہ زیادتی کا کیس، گرفتار پولیس افسر کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • سجاول،بچے سے اجتماعی زیادتی کامقدمہ درج نہ ہوسکا
  • کراچی: بچے کا اغوا کے بعد قتل، زیادتی کی تصدیق
  • کراچی: کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ مقابلہ، 7 ملزمان گرفتار
  • صحافی کے اغوا کا ڈراپ سین، فیاض سولنگی نے چچا کیساتھ مل کر اغو کا ڈراما رچایا