پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ کر دیا گیا۔میٹرک کے مضامین میں آلائیڈ ہیلتھ سائنسز، ایگری کلچر،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرپینیورشپ کے گروپس بھی شامل کر لیے گئے۔نئے تعلیمی سال سے یہ نئے گروپس بھی پڑھائے جائیں گے۔
سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر نے کہاکہ ہیلتھ سائنسز پڑھانے والے اسکول ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتال کے قریب ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ میٹرک امتحانات کے نمبر 1100 ہی رہیں گے۔ طالب علم نویں جماعت کے آغاز میں مضامین کے گروپ کا انتخاب کریں گے۔
آج کشمیر،گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع،موسمیات
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چین کو امریکہ کی جانب سے پیرس معاہدے سے دستبرداری کے اعلان پر تشویش ہے، وزارت خارجہ
بیجنگ :
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے سے دستبرداری کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی صحت عامہ کے شعبے میں ایک مستند پیشہ ورانہ بین الاقوامی تنظیم کی حیثیت سے ڈبلیو ایچ او نے عالمی صحت کی گورننس میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کو کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ چین ہمیشہ کی طرح ڈبلیو ایچ او کے فرائض ، صحت عامہ کے بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی صحت کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا تاکہ طب اور صحت کے شعبے میں انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے ۔
ترجمان نے کہا کہ چین کو امریکہ کی جانب سے پیرس معاہدے سے دستبرداری کے اعلان پر تشویش ہے۔ آب و ہوا کی تبدیلی پوری انسانیت کو درپیش ایک مشترکہ چیلنج ہے اور کوئی بھی ملک اس سے الگ نہیں رہ سکتا . آب و ہوا کی تبدیلی سے فعال طور پر نمٹنے کے لئے چین کا عزم اور اقدامات مستقل رہے ہیں۔ چین انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے وژن کو برقرار رکھتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا فعال طور پر جواب دینے اور مشترکہ طور پر عالمی سبز اور کم کاربن تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھےگا.