آج کشمیر،گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع،موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم کشمیر،گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ا ورشمال مغربی بلوچستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ۔ تاہم صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر ): خیبر پختونحوا: پٹن، مالم جبہ12، چترال 09، دِیر (بالائی09، زیریں 06)، دروش05، کاکول 04، سیدو شریف ، میرکھانی 03، کشمیر:مظفر آباد (ایئر پورٹ07، سٹی 06 )، کوٹلی ،راولاکوٹ01، گلگت بلتستان: استور 10، گوپس میں 02 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران کالام09،مالم جبہ 07 اور استور میں 02انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09،گوپس ، سکردو منفی05، ہنزہ، استور منفی 02 کلام منفی 01اور گلگت میں00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
بلوچستان میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ، راستے بند
کوئٹہ:ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری کاسلسلہ جاری ہے، بلوچستان میں بھی کوئٹہ، چمن اور تافتان سمیت دیگر شہروں میں برفباری ہونے کے سردی میں اضافہ ہواہے، کئی سڑکیں بھی بند ہوگئیں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زیارت شہر میں اب تک 3 انچ برف پڑچکی ہے، بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، بارش اور برفباری سے شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا، کئی شہروں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، مری اور گلیات میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، پشاور، چترال، دیر، سوات میں بھی بارش متوقع ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں اسپیڈ پکڑ گئی ہیں۔