اہم قانون سازی: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو بلائے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو بلائے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری بروز جمعۃ المبارک کو صبح 10 بجے بلایا جائے گا، مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی منظوری کا امکان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قوانین دونوں ایوانوں سے منظور نہ ہونے کے باعث مشترکہ اجلاس سے منظور کرائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کر دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان
پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت نے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ تمام اراکین مشترکہ اجلاس کے موقع پر ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
دوسرے صوبے میں رجسٹرڈ گاڑی پنجاب میں نہیں چلے گی،نیا قانون لاگو
لاہور(نیوز ڈیسک)قانون تبدیل ،، اب کسی اور صوبے میں رجسٹرڈ گاڑی پنجاب میں نہیں چلائی جاسکتی ۔۔ 120 روز میں دوبارہ رجسٹریشن لازمی ،، ورنہ گاڑی ضبط ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کی حکومت نے حال ہی میں پنجاب کے رہائشیوں پر صوبے سے باہر اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کرانے پر پابندی عائد کی ہے۔
نجی خبررساںادارےکی رپورٹ کے مطابق صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد اس پابندی کا نفاذ کردیا گیا ہے ۔ اب کوئی بھی شخص جس کا شناختی کارڈ پنجاب کا ہے وہ اسلام آباد، کراچی پشاور یا کوئٹہ جا کر اپنی گاڑی رجسٹرڈ نہیں کروا سکتا۔
اس نئی پابندی کے تحت اگر کسی پنجاب کے رہائشی کے پاس کسی دوسرے صوبے کی رجسٹرڈ گاڑی پائی گئی، تو ضبط بھی کی جا سکتی ہے۔
گذشتہ کچھ سالوں سے گاڑیوں کی مارکیٹ میں اسلام آباد نمبر پلیٹ کی گاڑی نہ صرف ہاتھوں ہاتھ بکتی ہےبلکہ اس کی قیمت میں بھی 50 ہزار سے لاکھ روپے تک اضافہ ہو جاتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مردم شماری کے مطابق اسلام آباد کی کل آبادی20 لاکھ ہے تاہم وہاں گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تعداد 15 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ صرف ایک سال 2023 کے دوران 75 ہزار گاڑی اسلام آباد میں رجسڑڈ کی گئی۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے مطابق صوبے کے سرکاری خزانے کو اسلام آباد رجسٹریشن کی وجہ سے اربوں کا نقصان پہنچ رہا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے موٹر وہیکل ایکٹ کے سیکشن 130 میں ایک ترمیم کی گئی۔ جس کے تحت کسی بھی دوسرے صوبے کی کوئی بھی گاڑی پنجاب میں 120 دن سے زیادہ نہیں چل سکتی ہے۔ اگر اسے مزید چلانا ہو تو پنجاب سے دوبارہ رجسٹرڈ کروانا ضروری ہوگا۔
ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ یہ بات محض رجسٹریشن کی نہیں بلکہ سالانہ ٹوکن ٹیکس کا بھی ہے۔ ہمارے تخمینے کے مطابق اس سے آٹھ سے دس ارب کا سالانہ فائدہ صوبے کو ہو گا۔ ہم نے اب سارے چور دروازے بند کر دیے ہیں۔
اب نمبروں کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اب لوگ اس فکر سے آزاد ہو جائیں گے کہ نمبر کہاں کا لگا ہوا ہے۔ آپ اگر پنجاب میں رہتے ہیں تو آپ کے پاس اب پنجاب کے نمبر کی گاڑی ہی ہوگی۔ چاہے آپ نے گاڑی دوسرے صوبے سے خریدی ہو، ہم نے دوبارہ رجسٹریشن کا قانون لاگو کر رکھا ہے اس میں بھی اب پریشانی والی کوئی بات نہیں ہوگی۔
مزیدپڑھیں:سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کا ملزم کیسے پکڑا گیا؟ حیران کن انکشاف