قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اِس سے پہلے ہم موسیٰؑ کو کتاب دے چکے ہیں، لہٰذا اْسی چیز کے ملنے پر تمہیں کوئی شک نہ ہونا چاہیے اْس کتاب کو ہم نے بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا تھا۔ اور جب انہوں نے صبر کیا اور ہماری آیات پر یقین لاتے رہے تو ان کے اندر ہم نے ایسے پیشوا پیدا کیے جو ہمارے حکم سے رہنمائی کرتے تھے۔ یقینا تیرا رب ہی قیامت کے روز اْن باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں (بنی اسرائیل) باہم اختلاف کرتے رہے ہیں۔ (سورۃ السجدۃ:23تا25)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے کون ہے جو مجھ سے پانچ باتیں حاصل کرے اور ان پر عمل کرے یا کم از کم کسی شخص کو بتادے جو ان پر عمل کرے؟ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں کروں گا۔ اس پر آپؐ نے میرا ہاتھ پکڑا اور انہیں شمار کرنے لگے۔ (ان میں سے ایک یہ ہے) اللہ کی تقسیم پر راضی رہو تم لوگوں میں سب سے بڑے غنی بن جاؤ گے۔ (مسند احمد)
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کلثوم نواز و مریم نواز کی تصاویر اور ان پر مضامین دسویں جماعت کے نصاب میں شامل, محکمہ تعلیم کی تصدیق
پنجاب کے دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم نواز اور مریم نواز کی تصاویر شامل کر دی گئیں۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان نے دسویں جماعت کے نصاب میں مریم نواز اور کلثوم نواز کی تصاویر شامل کرنے کی تصدیق کر دی۔نصاب میں مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ بااثرخواتین کی کامیابیوں میں مریم نواز باب 8، صفحہ 163 پر مطالعہ پاکستان کی کتاب میں شامل ہیں۔محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح، نصرت بھٹو، فہمیدہ مرزا کی طرح مریم نواز، کلثوم نواز کے نام اور تصاویرشائع کی گئی ہیں، نظر ثانی شدہ نصابی کتاب فی الحال چھپائی کے مرحلے میں ہے. نئی مطالعہ پاکستان 2025 کے تعلیمی سال میں نصاب کا حصہ ہوگی.نئی نصابی کتاب کا آن لائن ورژن موجود ہے۔بتایا گیا ہے کہ نصاب میں مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے ان کی تصویر شامل کی گئی ہے. با اثرخواتین کی کامیابیوں میں مریم نواز سے متعلق مضمون باب 8 اور صفحہ 163 پر مطالعہ پاکستان کی کتاب میں موجود ہے۔ اس حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم کے ترجمان نے مؤقف دیا ہے کہ فاطمہ جناح، نصرت بھٹو، فہمیدہ مرزا کی طرح مریم نواز اور کلثوم نواز کے نام اور تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں.نظر ثانی شدہ نصاب کی کتاب اس وقت چھپائی کے مرحلے میں ہے. تاہم نئی نصابی کتاب کا آن لائن ورژن موجود ہے اور نئی مطالعہ پاکستان 2025ء کے تعلیمی سال میں نصاب کا حصہ ہوگی۔ مزید یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ صوبے میں نہم جماعت کیلئے 7 کتابوں کا سلیبس تبدیل کردیا گیا ہے . جس کے تحت بچے اب اپنی مرضی سے اردو یا انگریزی زبان میں نہم کا سلیبس پڑھ سکیں گے. اس سے قبل نہم جماعت کا سلیبس صرف انگریزی زبان میں پبلش کیا گیا تھا.سلیبس تبدیل ہونے والی 7 کتابوں میں اردو،انگریزی اورحساب شامل ہے. اس کے علاوہ فزکس،کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کی کتاب کا نصاب تبدیل کیا گیا ہے. پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تعلیمی اداروں اور بورڈز کو کتابوں کی تبدیلی بارے آگاہ کردیا. 2026ء میں بچوں کے نہم کا سالانہ امتحان نئے سلیبس میں سے لیا جائے گا۔