خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس 24 جنوری کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس 24 جنوری کو طلب کر لیا گیا،21 واں اجلاس سول سیکرٹریٹ کے کیبنٹ روم میں دوپہر دو بجے ہوگی۔ محکمہ انتظامی آمور خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا ۔اجلاس کی صدرات وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے۔اجلاس متعلقہ وزراء اور سیکرٹریز شرکت کریں گے ۔اجلاس کا ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت کا مڈل اسکول کی طالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کا اعلان
خیبر پختونخوا حکومت نے مڈل اسکول کی طالبات کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔حکومت نے 10 اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا، ابتدائی مرحلے میں ٹرانسپورٹ کی سہولت 10 پسماندہ اضلاع کی طالبات کو فراہم کی جائے گی۔پہلے مرحلے والے اضلاع میں اپر و لوئر کوہستان، کولئی پالس، تورغر، لکی مروت، ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور چارسدہ شامل ہیں۔ فیصلے کا اطلاق آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے ہو گا۔مراسلے کے مطابق حکومتی اقدام سے طالبات کو درپیش سفری مسائل کم ہوں گے.وہ طالبات جن کا اسکول گھر سے ڈیڑھ کلومیٹر یا زیادہ فاصلے پر ہے وہ مستفید ہوں گی۔