اسلام آباد (اے پی پی) آئی جی آفس اسلام آباد کی جانب سے 9 مئی 2023ء، 4 اکتوبر 2024ء اور 26 نومبر 2024ء کے احتجاجی مظاہروں میں جانی و مالی نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے، پاکستان تحریک انصاف کے پرتشدد مظاہروں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شدید مالی اور جانی نقصان پہنچا، مالی نقصان کا کل تخمینہ 450 ملین روپے سے زاید ہے جبکہ مجموعی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 5 اہلکار شہید اور 227 زخمی ہوئے، احتجاجی مظاہروں کے دوران سیف سٹی سرویلنس کیمروں، پولیس گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، عامر فاروق نے راجہ انعام امین منہاس اور محمد اعظم خان سے حلف لیا۔

 

حلف برداری کی اس تقریب میں ہائی کورٹ کے ججز، جوڈیشل افسران، بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے دونوں ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، راجہ انعام امین منہاس اور محمد اعظم خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی ایک سال کے لیے کی گئی ہے۔

 

قبل  ازیں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کے ناموں پر اتفاق کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ترقی کے اعداد و شمار یا عوام کے خواب؟
  • پی ٹی آئی وکلا کو جیل داخلے کی اجازت نہ دینے پرایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جواب طلب
  • مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل کی برآمد میں 9.6 فیصد اضافہ
  • مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہے گی، عالمی بینک
  • یوکرین: گنجان آباد شہری علاقوں پر روسی حملوں میں جانی و مالی نقصانات
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا
  • پاکستانی حجاج کرام کو قربانی کیلئے کتنی رقم ادا کرنا ہوگی؟ اعداد و شمار جاری
  • ملتان ٹیسٹ تیسرا دن : ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری، 5 وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنا لیے