Jasarat News:
2025-01-22@06:55:24 GMT

کراچی میں سرد ہوائیں تھم گئیں ،سردی کی شدت میں معمولی کمی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

کراچی(آن لائن)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے جبکہ 2 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔شہر قائد میں یخ بستہ ہوائیں تھمنے سے سردی کی شدت میں معمولی کمی آگئی تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12.

5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہلکی د±ھند کے باعث
حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیر اثر 24 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔
سردی تھم گئی

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آج ملک میں بارش کے کتنے امکانات؟محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر آگئی

حالیہ مغربی سسٹم کے تحت لاہور ڈویژن اور ارد گرد اضلاع میں بادل مٹر گشت کریں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع میں آج ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

بادل برسانے والا یہ سلسلہ آج رات پاکستان سے نکل جائے گا، بادلوں کا سسٹم نکل جانے کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 تک جانے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیش گوئی کردی
  • محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا اندیشہ ظاہر کردیا
  • کراچی میں سرد ہوائیں تھم گئیں، آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • آج ملک میں بارش کے کتنے امکانات؟محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر آگئی
  • کراچی میں پھر سردی بڑھنے کا امکان
  • بلوچستان میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ، راستے بند
  • بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری کے بعد سردی میں اضافہ، راستے بند
  • کراچی میں 24 جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی