مراکش کشتی حادثے میں لاپتا شخص کے والد کے انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
مراکش کشتی حادثے میں لاپتا ضلع خیبر کے شہر جمرود سے تعلق رکھنے والے اجمل کے والد کہتے ہیں کہ ایجنٹ نے 15 لاکھ روپے مانگے تھے جو انہوں نے بھجوادیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک انہیں کوئی پتا نہیں کہ ان کا بیٹا زندہ بھی ہے یا نہیں۔
اجمل کے والد نے حکومت کی جانب سے عدم تعاون کی بھی شکایت کی۔ تفصیل جانیے اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جمرود لاپتا پاکستانی تارکین وطن مراکش کشتی حادثہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لاپتا پاکستانی تارکین وطن مراکش کشتی حادثہ
پڑھیں:
چیرات میں تیسری پاک - مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق 2025کا انعقاد، سپیشل فورسز کی شرکت
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور مراکش کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک - مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق - 2025 اسپیشل آپریشنز سکول، چیرات میں منعقد ہوئی۔ مشق میں پاک فوج کا سپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔
تقریب میں کمانڈنٹ سپیشل آپریشن سکول چراٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو استعمال کرنا ہے۔ حصہ لینے والے دستے باہمی مہارت اورتجربے سے استفادہ کریں گے ۔
پاکستان اور افغانستان کے معاملات میں بہتری آرہی ہے: عرفان صدیقی
مزید :