کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار کے ہمراہ رسالہ پولیس اسٹیشن کے دورے کے موقع پر لاک اپ میں موجود ملزمان سے گفتگو کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار کے ہمراہ رسالہ پولیس اسٹیشن کے دورے کے موقع پر لاک اپ میں موجود ملزمان سے گفتگو کررہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آرمی چیف سرحدوں کی طرح ملکی معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آرمی چیف سرحدوں کی طرح ملکی معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں۔
کراچی میں ملائیشین ایئرلائن کے پاکستان میں فضائی آپریشن کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جب مان اور ٹھان لیں تو سب کچھ کر گزرتے ہیں، آج قوم میں وہی جوش اور جذبہ دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری، بزنس مین بھی اپنے طور پر کوششیں کررہے ہیں، میں آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر کو جنہوں نے ایس آئی ایف سی جیسا قدم اٹھایا، غیرملکی ایئرلائن کی سرمایہ کاری میں حافظ عاصم منیر کا کردار ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ حافظ عاصم منیر سرحدوں کی طرح ملک کی حفاظت کررہے ہیں اور اسی وجہ سے غیرملکی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم اور صدر مملکت کو بھی ملکی معیشت کیلیے سر جوڑنا پڑے گا۔