مٹھی: ریجنل ڈائریکٹر محتسب تھرپارکر کا سول اسپتال کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
مٹھی (پ ر) ریجنل ڈائریکٹر (محتسب) تھرپارکر محمد عمر پھنور نے سول اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اسپتال کے مختلف وارڈز، او پی ڈی، لیبارٹری اور میڈیکل اسٹور کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حریش جگانی نے ریجنل ڈائریکٹر کو اسپتال کی انتظامی صورتحال اور مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں روزانہ تقریباً 1100 مریض او پی ڈی میں آتے ہیں، اسپتال میں 5 وارڈز ہیں جن میں اس وقت 110 مریض داخل ہیں، اسپتال میں 89 ڈاکٹر اور 157 پیرامیڈیکل اسٹاف موجود ہیں، اسپتال میں 6 ایمبولینسز آن روڈ ہیں اور 27 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جن کی مدد سے اسپتال کے تمام اُمور کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے، اس کے علاوہ اسپتال میں مریضوں کو مفت علاج اور دوائیں فراہم کی جاتی ہیں، تاہم اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے کچھ مسائل اور شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ محمد عمر پھنور نے اسپتال کی انتظامیہ کو صفائی ستھرائی، مریضوں کو بہتر علاج اور دوستانہ ماحول فراہم کرنے کی ہدایات دیں اور تمام مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچا کر حل کرنے کا یقین دلایا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپتال میں
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری کو وفاقی ٹیکس محتسب نے سالانہ رپورٹ 2024 ء پیش کر دی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری کو وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے محتسب کی سالانہ رپورٹ 2024 ء پیش کر دی
تفصیلات کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب نے صدر مملکت کو سال 2024 ء میں محتسب کی کارکردگی کےبارے میں بھی بتایا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں ریکارڈ 13،506 شکایات درج کی گیئں،درج شکایات میں سے گزشتہ سال 12،914 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سال 2024 ء میں ٹیکس گزاروں کو ٹیکس ریفنڈ کی مد میں 22.79 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا،گزشتہ سال وفاقی ٹیکس محتسب نے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات بھی بڑی تعداد میں حل کیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
واضح رہے کہ سال 2021 ء میں ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے چارج سنبھالتے وقت شکایات کی تعداد صرف 2،816 تھی۔
مزید :