نواب شاہ: بختاور کیڈٹ کالج کی سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کل منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
نواب شاہ (پ ر) بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیرآباد کی پرنسپل ڈاکٹر فریدہ شیخ نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز کی چوتھی سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ اور یوم والدین کل 23 جنوری کو بختاور کیڈٹ کالج میں منایا جائے گا جس میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور ائر وائس مارشل عامر شہزاد (ایس آئی) ایم مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے، جبکہ تقریب میں کالج کی کیڈٹس اور ان کے والدین بھی شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کرم کا معاملہ جرگے سے حل کیا جائے، مولانا فضل الرحمان
سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ یہ انہوں (پی ٹی آئی والوں) نے کہا تھا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے مخالف ہیں، بات کریں گے تو اسٹیبلشمنٹ سے کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نواز سے بات نہیں کریں گے، اب حکومت سے بات ہو رہی ہے، لیکن پیشرفت نہیں ہو رہی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مذاکرات سے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، اچھا سیاسی ماحول ملک کے مفاد میں ہے، مذاکرات میں پیشرفت ہوتی نظر نہیں آتی لیکن اس کی کامیابی کیلئے پُرامید ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، کرم کا معاملہ جرگے سے حل کیا جائے۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ یہ انہوں(پی ٹی آئی والوں) نے کہا تھا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے مخالف ہیں، بات کریں گے تو اسٹیبلشمنٹ سے کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نواز سے بات نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اب حکومت سے بات ہو رہی ہے، لیکن پیشرفت نہیں ہو رہی، ہم مذاکرات سے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، اسی لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید رہیں گے۔