سکھر: قبائلی جھگڑا نمٹانے اور باہمی مصالحت کرانے کیلیے جرگہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) نواحی علاقے باگڑجی میں مہر اور گھمرو برادریوں کے درمیان خونریز قبائلی جھگڑے کو نمٹانے اور باہمی مصالحت کرانے کے لیے مصالحتی جرگہ ہوا، جرگے میں دونوں برادریوں پر 7 افراد کے قتل پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 90 لاکھ روپے خونبہا جرمانہ عائد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کے مہر برادری پر 4 افراد کے قتل اور زخمی کیے جانے پرایک کروڑ 8 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ گھمرو برادری پر 3 افراد کے قتل اور زخمی کے عوض ساڑھے 90 لاکھ روپے پچاس ہزار روپے عائد کیے گئے، جرگے میں فی قتل 25 لاکھ روپے.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاکھ روپے
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں نے تاریخی مالیت کی ترسیلات وطن بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا
اوورسیز پاکستانیوں نے تاریخی مالیت کی ترسیلات وطن بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
کراچی:(سب نیوز)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں سال مارچ کے مہینے میں تاریخی مالیت کی ترسیلات وطن بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کسی ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی ترسیلات کا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ مارچ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے 4.1 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں جو ایک ریکارڈ ہے۔
مارچ 2024 کے مقابلے میں ترسیلات 37.3 فیصد جبکہ فروری 2025 سے 29.8 فیصد زائد ہیں۔
رواں مالی سال جولائی تا مارچ مجموعی طور پر 28 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 21 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں۔
مارچ 2025 کے دوران سعودی عرب سے 98 کروڑ 37 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 84 کروڑ 21 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 68 کروڑ 39 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 41 کروڑ 95 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔